خرم شہزاد اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):پارلیمنٹ ہاؤس میں قومی اسمبلی اور سینٹ کے اہم اجلاس (کل )جمعہ کوہوں گے جس میں متعدد اہم بلز متعارف کرائے جائیں گے اور قومی اہمیت کے حامل معاملات پر بحث ہوگی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت سپیکر سردار ایاز صادق جبکہ سینٹ کے اجلاس کی صدارت چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی کریں گے۔قومی اسمبلی میں کل اہم قانون سازی اور توجہ دلاؤ …
پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اہم اجلاس جمعہ کو ہوں گے، قانون سازی اور عوامی مسائل ایجنڈے کا حصہ

مزید خبریں
خرم شہزاد
اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):پارلیمنٹ ہاؤس میں قومی اسمبلی اور سینٹ کے اہم اجلاس (کل )جمعہ کوہوں گے جس میں متعدد اہم بلز متعارف کرائے جائیں گے اور قومی اہمیت کے حامل معاملات پر بحث ہوگی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت سپیکر سردار ایاز صادق جبکہ سینٹ کے اجلاس کی صدارت چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی کریں گے۔قومی اسمبلی میں کل اہم قانون سازی اور توجہ دلاؤ نوٹس پیش کئے جائیں گے۔ایوان میں ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ، نیشنل ٹیرف کمیشن، ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف پاکستان، لائف انشورنس (نیشنلائزیشن) اور اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری کے لئے کنڈومینیم (رہائشی ملکیتی) مینجمنٹ بل سمیت کئی اہم بلز متعارف کرائے جائیں گے۔
اسلام آباد کے ہاسٹلز میں کام کرنے والی خواتین کی سکیورٹی اور پاکستان کی گزشتہ دو دہائیوں سے منجمد برآمدات کے معاملے پر وزراء کی توجہ مبذول کرائی جائے گی۔پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل اور ٹرانسفر آف ریلوے آرڈیننس 2025 ایوان میں پیش کئے جائیں گے۔سینٹ کے اجلاس میں ریلوے، تعلیم اور عوامی ریلیف سے متعلق امور زیرِ غور آئیں گے۔سینیٹر جام سیف اللہ خان ریلوے میں کرپشن کی روک تھام، ریلوے کے مالی خسارے اور ٹرین حادثات سے متعلق رپورٹس پیش کرنے کے لئے وقت میں توسیع کی تحریکیں پیش کریں گے۔
وفاقی اردو یونیورسٹی کے مالی بحران اور عملے کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی، سوشل میڈیا کے غیر مانیٹر شدہ استعمال سے بچوں کو لاحق خطرات پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کئے جائیں گے۔ سینیٹ میں انسانی حقوق،پٹرولیم سیکٹر (بلوچستان اور کراچی میں گیس لوڈشیڈنگ)، اور آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں مالی بے ضابطگیوں سے متعلق قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کی جائیں گی۔یہ دونوں اجلاس کل صبح بالترتیب ساڑھے 10 بجے (سینٹ)اور11 بجے (قومی اسمبلی) پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوں گے۔








