اپوزیشن پارلیمنٹ میں کردار ادا کرے اور مفاد عامہ کے مسائل پر بات کرے، رانا ثناءاللّٰہ

اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللّٰہ نے اپوزیشن پر زور دیا ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں کردار ادا کرے اور مفاد عامہ کے مسائل پر بات کرے۔ جمعرات کو میڈیا سےگفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سمیت اپوزیشن جماعتوں کو چارٹر آف اکانومی پر پارلیمنٹ میں مذاکرات کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قومی اداروں کے خلاف …

اسلام آباد۔15جنوری (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللّٰہ نے اپوزیشن پر زور دیا ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں کردار ادا کرے اور مفاد عامہ کے مسائل پر بات کرے۔ جمعرات کو میڈیا سےگفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سمیت اپوزیشن جماعتوں کو چارٹر آف اکانومی پر پارلیمنٹ میں مذاکرات کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قومی اداروں کے خلاف سیاست کرنے سے باز رہے۔

اپوزیشن لیڈر کے نوٹیفکیشن سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن مسائل کے حل کے لیے سیاسی جماعتوں سے بات چیت کا آغاز کرے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مسائل کو حل کرنے کا واحد راستہ بات چیت ہے۔ صوبوں کے درمیان فنڈز کی تقسیم کے طریقہ کار کے بارے میں ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ صوبوں کے اتفاق رائے سے حل کیا جائے گا۔