ماسکو ۔16جنوری (اے پی پی):روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے کہاا کہ ہم چین کے اس موقف کے ساتھ یکجہتی رکھتے ہیں کہ روس اور چین کی گرین لینڈ کے ارد گرد کسی سرگرمی کا حوالہ موجودہ کشیدگی کی وجہ کے طور پر دینا ناقابلِ قبول ہے۔رائٹرز کے مطابق روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ’نہ روس نے اور نہ چین نے اس طرح کے کوئی …
مغرب روس اور چین گرین لینڈ کے لیے خطرہ ہونے کا دعوی بند کرے ، روس

مزید خبریں
ماسکو ۔16جنوری (اے پی پی):روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے کہاا کہ ہم چین کے اس موقف کے ساتھ یکجہتی رکھتے ہیں کہ روس اور چین کی گرین لینڈ کے ارد گرد کسی سرگرمی کا حوالہ موجودہ کشیدگی کی وجہ کے طور پر دینا ناقابلِ قبول ہے۔رائٹرز کے مطابق روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ’نہ روس نے اور نہ چین نے اس طرح کے کوئی منصوبے ظاہر کیے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ روس اور چین کے گرین لینڈ کے لیے خطرہ ہونے کے دعوے کی حمایت میں کوئی حقائق پیش نہیں کیے گئے۔
ماریہ زاخارووا نے مزید کہا کہ ایسے کوئی حقائق موجود نہیں جو روس اور چین کے جارحانہ منصوبوں کی نشاندہی کریں، اور نہ ہی کوئی ہو سکتے ہیں۔واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بار بار کہا ہے کہ امریکہ گرین لینڈ پر قبضہ کرے گا، کیونکہ اگر امریکہ ایسا نہیں کرتا تو روس اور چین کریں گے، اور امریکہ انہیں اپنے پڑوسی کے طور پر نہیں چاہتا۔ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد، یورپی رہنماؤں نے بار بار، بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے، کہا کہ روس اور چین گرین لینڈ پر نظریں لگائے ہوئے ہیں اور اس دلیل کو استعمال کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو کو ماسکو اور بیجنگ کے خلاف آرکٹک کی حفاظت کرنی چاہیے۔








