ایران کے قول و فعل میں تضاد ہے، صدر ٹرمپ لامتناہی بات چیت کے قائل نہیں، امریکی مندوب

اقوام متحدہ۔16جنوری (اے پی پی):اقوامِ متحدہ میں امریکا کے مستقل مندوب مائیک والٹز نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران سے متعلق تمام ممکنہ آپشنز پر غور کر رہے ہیں اور کسی بھی آپشن کو خارج از امکان قرار نہیں دیا گیا۔ تاس کے مطابق سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی مندوب نے کہا کہ امریکی صدر عملی انسان ہیں ، وہ لامتناہی بات چیت …

اقوام متحدہ۔16جنوری (اے پی پی):اقوامِ متحدہ میں امریکا کے مستقل مندوب مائیک والٹز نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران سے متعلق تمام ممکنہ آپشنز پر غور کر رہے ہیں اور کسی بھی آپشن کو خارج از امکان قرار نہیں دیا گیا۔ تاس کے مطابق سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی مندوب نے کہا کہ امریکی صدر عملی انسان ہیں ، وہ لامتناہی بات چیت کے قائل نہیں۔ انہوں نے واضح کر دیا ہے کہ تمام آپشنز میز پر موجود ہیں۔

مائیک والٹز نے مزید کہا کہ اگرچہ ایران کی جانب سے مکالمے کے لیے آمادگی کا اظہار کیا جاتا ہے، تاہم اس کے عملی اقدامات اس کے برعکس ہیں۔ ایران کہتا ہے کہ وہ بات چیت کے لیے تیار ہے، لیکن اس کے اقدامات کچھ اور ہی کہانی بیان کرتے ہیں۔امریکی مندوب کے ان بیانات کو ایران سے متعلق بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ سلامتی کونسل میں اس مسئلے پر مختلف ممالک نے تحمل، سفارتکاری اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری پر زور دیا ہے۔