گرین لینڈ پر ممکنہ امریکی قبضے کے نیٹو کے لیے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں، جرمن وزیر دفاع

برلن ۔16جنوری (اے پی پی):جرمنی کے وزیرِ دفاع بورس پسٹوریئس نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے گرین لینڈ پر قبضہ کیے جانے کا امکان کم ہے، تاہم اگر ایسا ہوا تو یہ نیٹو کے لیے غیر معمولی قدم ہوگا جس کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ جرمن ٹی وی چینل زیڈ ڈی ایف کو انٹرویو میں بورس پسٹوریئس نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ معاملہ اس …

برلن ۔16جنوری (اے پی پی):جرمنی کے وزیرِ دفاع بورس پسٹوریئس نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے گرین لینڈ پر قبضہ کیے جانے کا امکان کم ہے، تاہم اگر ایسا ہوا تو یہ نیٹو کے لیے غیر معمولی قدم ہوگا جس کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ جرمن ٹی وی چینل زیڈ ڈی ایف کو انٹرویو میں بورس پسٹوریئس نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ معاملہ اس حد تک پہنچے گا۔ میں مستقبل کے بارے میں حتمی بات نہیں کر سکتا، ممکن ہے میں غلط ثابت ہو جاؤں۔

انہوں نے بتایا کہ خود امریکا میں بھی ایسے حلقے موجود ہیں جو اس اقدام کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔ ان کے مطابق نیٹو کے کسی رکن ملک یا اس کی سرزمین پر امریکی فوجی حملہ ایک ایسا غیر معمولی قدم ہوگا جس کے اتحاد پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔جرمن وزیرِ دفاع نے کہا کہ ہمیں ہر وقت مفروضوں پر بات کرنے کے بجائے اپنا کام کرنا چاہیے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ امریکا کے ساتھ کسی براہِ راست تصادم کا خطرہ نہیں دیکھتے، جبکہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کو انہوں نے ’’ذہنیت کا حصہ‘‘ قرار دیا۔