آسٹریلیا، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کم عمر بچوں کے 47 لاکھ اکاؤنٹس پر پابندی

کینبرا۔16جنوری (اے پی پی):آسٹریلیا میں انٹرنیٹ ریگولیٹر نے اعلان کیا ہے کہ سوشل میڈیا چلانے والی کمپنیوں نے ملک میں کم عمر بچوں کے مجموعی طور پر 47 لاکھ اکاؤنٹس پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ اقدام 16 سال سے کم عمر بچوں پر دنیا کی پہلی اس طرح کی پابندی کے نفاذ کے صرف ایک ماہ بعد کی گئی جو اس اقدام کے تیز رفتار اور وسیع اثرات …

کینبرا۔16جنوری (اے پی پی):آسٹریلیا میں انٹرنیٹ ریگولیٹر نے اعلان کیا ہے کہ سوشل میڈیا چلانے والی کمپنیوں نے ملک میں کم عمر بچوں کے مجموعی طور پر 47 لاکھ اکاؤنٹس پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ اقدام 16 سال سے کم عمر بچوں پر دنیا کی پہلی اس طرح کی پابندی کے نفاذ کے صرف ایک ماہ بعد کی گئی جو اس اقدام کے تیز رفتار اور وسیع اثرات کی عکاسی کرتی ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق آسٹریلیا میں انٹرنیٹ پر ای۔ سیفٹی کے ادارے نے بتایا کہ پلیٹ فارمز نے اب تک 10 دسمبر 2025 کو نافذ ہونے والے قانون کی تعمیل میں 16 سال سے کم عمر کے تقریباً 4.7 ملین اکاؤنٹس ہٹا دیئے ہیں۔

رائٹرز کے مطابق بعض پلیٹ فارمز نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے آخری تاریخ سے چند ہفتے پہلے ہی ان اکاؤنٹس کو ہٹانا شروع کر دیا تھا جن پر پابندی کی شرائط لاگو ہوتی ہیں۔یہ اعداد و شمار تعمیل کے حوالے سے پہلے حکومتی ڈیٹا کی نمائندگی کرتے ہیں اور یہ اشارہ دیتے ہیں کہ پلیٹ فارمز اس قانون کی پاسداری کے لئے اہم اقدامات کر رہے ہیں۔ اس قانون جس کی خلاف ورزی کرنے والے کو 49.5 ملین آسٹریلوی ڈالر (33 ملین ڈالر) تک جرمانے کا سامنا ہو سکتا ہے، تاہم اس میں بچوں یا ان کے والدین کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا۔

واضح رہے کہ یہ تعداد آبادی کے اعداد و شمار کی بنیاد پر قانون کے اجرا سے قبل لگائے گئے اندازوں سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس سے قبل میٹا نے انکشاف کیا تھا کہ اس نے انسٹاگرام، فیس بک اور تھریڈز سے نابالغوں کے تقریباً 5 لاکھ 50 ہزار اکاؤنٹس ہٹائے ہیں۔