اقوام متحدہ۔16جنوری (اے پی پی):اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن کے قائم مقام نمائندہ سن لے نے کہا کہ چین ایران کے خلاف کسی بھی قسم کے فوجی طاقت کے استعمال کی دھمکی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور اس بات پر زور دیتا ہے کہ ایران کے اندرونی معاملات کا فیصلہ ایرانی عوام کو خود کرنا چاہیے۔ سی جی ٹی این کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے …
امریکا ایران کے خلاف طاقت کے استعمال کی ضد ترک کر دے، چین

مزید خبریں
اقوام متحدہ۔16جنوری (اے پی پی):اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن کے قائم مقام نمائندہ سن لے نے کہا کہ چین ایران کے خلاف کسی بھی قسم کے فوجی طاقت کے استعمال کی دھمکی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور اس بات پر زور دیتا ہے کہ ایران کے اندرونی معاملات کا فیصلہ ایرانی عوام کو خود کرنا چاہیے۔ سی جی ٹی این کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ چین امریکا سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے منشورکے مقاصد اور اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے طاقت کے استعمال کی ضد ترک کرے۔ چینی نمائندے سن لے نے نشاندہی کی کہ امریکا کی ایران کے خلاف طاقت کے استعمال کی کھلی دھمکیوں سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ طاقت مسائل کو حل نہیں کر سکتی بلکہ انہیں مزید پیچیدہ اور مشکل بنا دیتی ہے۔ چین ایران کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کی حمایت کرتا ہے، بین الاقوامی تعلقات میں طاقت کے استعمال یا دھمکی دینے، دوسرے ممالک پر اپنی مرضی مسلط کرنے اور دنیا کو دوبارہ ’’جنگل کے قانون‘‘ کی طرف دھکیلنے کی مخالفت کرتا ہے۔ چین کا مطالبہ ہے کہ متعلقہ فریق عالمی برادری اور خطے کے ممالک کے مطالبات کو سنجیدگی سے لیں اور مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کو برقراررکھنے کے لئے مزید کام کریں۔








