اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیوعائشہ رضا فاروق کی جنیوا میں ڈبلیو ایچ او کے ڈی جی ڈاکٹر ٹیڈروس سے ملاقات کی جس میں پولیو کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر (نیشنل ای او سی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ عائشہ رضا فاروق نے پولیو کے خاتمے کے لیے ڈبلیو ایچ او کی مسلسل معاونت …
وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق کی جنیوا میں ڈبلیو ایچ او کے ڈی جی ڈاکٹر ٹیڈروس سے ملاقات،پولیو کی موجودہ صورتحال پر تبادلۂ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیوعائشہ رضا فاروق کی جنیوا میں ڈبلیو ایچ او کے ڈی جی ڈاکٹر ٹیڈروس سے ملاقات کی جس میں پولیو کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر (نیشنل ای او سی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ عائشہ رضا فاروق نے پولیو کے خاتمے کے لیے ڈبلیو ایچ او کی مسلسل معاونت پر ڈاکٹر ٹیڈروس کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے پولیو کے خاتمے میں حاصل شدہ کامیابیوں کو برقرار رکھنے کے لیےپی ای آئی ۔ای پی آئی ہم آہنگی تیز کرنے کی درخواست کرتے ہوئے پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لیے 2026 تک وائرس کی مکمل روک تھام کا ہدف کا اعادہ کیا۔ڈاکٹر ٹیڈروس نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے اقدامات کے لیے ڈبلیو ایچ او کی مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔








