وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ، صوبے میں قیامِ امن کے لیے گراں قدر کردار کو سراہا

کوئٹہ۔ 16 جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایف سی بلوچستان نارتھ کے چاک و چوبند دستے نے وفاقی وزیرِ داخلہ اور وزیرِ اعلیٰ کو سلامی پیش کی۔آئی جی فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ میجر جنرل محمد عاطف مجتبیٰ نے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان …

کوئٹہ۔ 16 جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایف سی بلوچستان نارتھ کے چاک و چوبند دستے نے وفاقی وزیرِ داخلہ اور وزیرِ اعلیٰ کو سلامی پیش کی۔آئی جی فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ میجر جنرل محمد عاطف مجتبیٰ نے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سینئر افسران سے تعارف کرایا۔

وفاقی وزیرِ داخلہ اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے یادگارِ شہدا پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے ایف سی بلوچستان نارتھ کے شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور ان کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ نے فورس کی تربیت، آپریشنل تیاریوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے میں قیامِ امن کے لیے فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کے گراں قدر کردار کو سراہا۔

محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایف سی بلوچستان نارتھ کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں اور امن کے قیام کے لیے ان کی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں۔وفاقی وزیرِ داخلہ نے مزید کہا کہ فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کے افسران اور جوانوں کی فتنہ الہندوستان کے خاتمے کے لیے دی گئی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ اس موقع پرچیف سیکرٹری بلوچستان اور آئی جی بلوچستان پولیس بھی موجود تھے۔