سکیورٹی فورسز نے خاران میں دشمن کی بڑی کارروائی کی کوشش ناکام بنا دی، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):‏وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ دشمن نے خاران میں بڑی تعداد کے ساتھ حملے کی کوشش کی لیکن سکیورٹی فورسز کی مستعدی نے اس منصوبے کو وہیں دفن کر دیا۔ جمعہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 40 دہشت گردوں پر مشتمل نیٹ ورک، جن میں اکثریت غیر ملکی عناصر …

اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):‏وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ دشمن نے خاران میں بڑی تعداد کے ساتھ حملے کی کوشش کی لیکن سکیورٹی فورسز کی مستعدی نے اس منصوبے کو وہیں دفن کر دیا۔

جمعہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 40 دہشت گردوں پر مشتمل نیٹ ورک، جن میں اکثریت غیر ملکی عناصر کی تھی، پاکستان کے محافظوں کے سامنے ٹھہر نہ سکا۔ انہوں نے کہا کہ 12 دہشتگرد انجام کو پہنچے، 3 اہم دہشتگرد قانون کی گرفت میں آ گئےجبکہ ہمارے بہادر افسران اور جوان زخمی ہو کر بھی مورچہ نہیں چھوڑا۔

لیفٹیننٹ کرنل اور میجر کا زخمی حالت میں قیادت کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ صرف ایک آپریشن نہیں بلکہ عزم کی جنگ ہے۔ انہو ں نے کہا کہ یہ کارروائی واضح پیغام ہے کہ پاکستان کی سرزمین پر دہشتگردی کے لیے کوئی گنجائش نہیں، سکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور پیشہ ورانہ صلاحیت قوم کے اعتماد کی بنیاد ہیں، دشمن چاہے اندرونی ہو یا بیرونی، جواب فیصلہ کن اور بھرپور ہوگا۔