پی آئی اے کی نجکاری کاعمل شفاف طریقے سے ہواہے،امریکا کے لئے پروازیں شروع کیلئے اقدامات کاسلسلہ جاری ہے، وزیرمملکت بلال اظہرکیانی اورپارلیمانی سیکرٹری اسامہ سرور کاقومی اسمبلی میں جواب

اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):قومی اسمبلی کوبتایاگیاہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کاعمل شفاف طریقے سے ہواہے،امریکا کے لئے پروازیں شروع کیلئے اقدامات کاسلسلہ جاری ہے۔جمعہ کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں شرمیلافاروقی کے سوال پر پارلیمانی سیکرٹری راجہ اسامہ سرورنے ایوان کو بتایا کہ امریکا کیلئے پی آئی اے کی پروازیں شروع کرنے کیلئے اقدامات کاسلسلہ جاری ہے اورہمیں متعلقہ امریکی اداروں کے جواب کاانتظارہے، اتحاد ائیرلائینز کے ساتھ …

اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):قومی اسمبلی کوبتایاگیاہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کاعمل شفاف طریقے سے ہواہے،امریکا کے لئے پروازیں شروع کیلئے اقدامات کاسلسلہ جاری ہے۔جمعہ کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں شرمیلافاروقی کے سوال پر پارلیمانی سیکرٹری راجہ اسامہ سرورنے ایوان کو بتایا کہ امریکا کیلئے پی آئی اے کی پروازیں شروع کرنے کیلئے اقدامات کاسلسلہ جاری ہے اورہمیں متعلقہ امریکی اداروں کے جواب کاانتظارہے، اتحاد ائیرلائینز کے ساتھ کوشئیرنگ کا ہمارانظام میچ نہیں کررہا اس حوالہ سے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

نفیسہ شاہ کے سوال پرانہوں نے کہاکہ پی آئی اے کی نجکاری میں تمام طریقہ کاراورضوابط کی پابندی کی گئی ہے۔اس موقع پروزیرمملکت برائے خزانہ بلال اظہرکیانی نے ایوان کوبتایاکہ کہ پی آئی اے کی نجکاری ڈھانچہ جاتی اصلاحات کااہم قدم ہے، ماضی کی حکومتیں یہ نہیں کرسکی تھی،نجکاری کاعمل صاف اورشفاف طریقے سے مکمل ہواہے اور اس کیلئے تمام متعلقہ فورمز کی منظوریحاصل کی گئیتھی ، کابینہ کی کمیٹی برائے نجکاری اورنجکاری کمیشن نے تمام متعلقہ ضوابط کی پابندی کی ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی ہدایت پر شفافیت کویقینی بنانے کیلئے بولی کاعمل لائیو دکھایاگیا۔

انہوں نے کہاکہ نجکاری کے بعد پی آئی اے کی کارگردگی میں بہتری آئے گی ۔آغارفیع اللہ کے سوال پروزیرمملکت نے کہاکہ پی آئی اے کے 135ارب روپے کے حصص کی فروخت ہوئی ہے، پی آئی اے کے آپریشنز کی نجکاری کی گئی ہے،روزویلٹ ہوٹلز اوردیگراثاثے اس کاحصہ نہیں تھے۔انہوں نے کہاکہ نجکاری سے حاصل کردہ فنڈز میں سے بیشرحصہ پی آئی اے کی بہتری اوراستعدادمیں اضافہ کیلئے استعمال ہوں گے۔