الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں میں 42 کنٹونمنٹ بورڈز کے وارڈز کی حد بندی کے شیڈول کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چاروں صوبوں میں قائم 42 کنٹونمنٹ بورڈز کے وارڈز کی حد بندی (ڈی لِمیٹیشن) کے شیڈول کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ شیڈول آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 140-A(2) اور 222(b)، الیکشن ایکٹ 2017 کی متعلقہ دفعات، کنٹونمنٹس ایکٹ 1924 (ترمیم شدہ) اور کنٹونمنٹ لوکل گورنمنٹ (الیکشن) رولز 2015 کے تحت جاری …

اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چاروں صوبوں میں قائم 42 کنٹونمنٹ بورڈز کے وارڈز کی حد بندی (ڈی لِمیٹیشن) کے شیڈول کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ شیڈول آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 140-A(2) اور 222(b)، الیکشن ایکٹ 2017 کی متعلقہ دفعات، کنٹونمنٹس ایکٹ 1924 (ترمیم شدہ) اور کنٹونمنٹ لوکل گورنمنٹ (الیکشن) رولز 2015 کے تحت جاری کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں راولپنڈی، چکلالہ، ٹیکسلا، واہ، اٹک، کامرہ، سنجوال،

جہلم، منگلا، کھاریاں، مری ہلز، سرگودھا، شورکوٹ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، والٹن، اوکاڑہ، ملتان اور بہاولپور کے کنٹونمنٹ بورڈز شامل ہیں۔سندھ میں پنو عاقل، حیدرآباد، کراچی، کلفٹن، منوڑہ، ملیر، فیصل اور کورنگی کریک، خیبرپختونخوا میں پشاور، نوشہرہ، چراٹ، رسالپور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، ایبٹ آباد، حویلیاں اور مری گلیز جبکہ بلوچستان میں کوئٹہ، لورالائی اور ژوب کے کنٹونمنٹ بورڈز میں وارڈز کی حد بندی کی جائے گی۔شیڈول کے مطابق انتظامی انتظامات، نقشہ جات کی تیاری اور حد بندی کمیٹیوں کی تربیت کا عمل 19 جنوری سے 2 فروری 2026ء تک مکمل کیا جائے گا۔

ابتدائی وارڈ لسٹس کی تیاری 3 فروری سے 4 مارچ 2026ء تک کی جائے گی جبکہ ابتدائی فہرستیں 5 مارچ 2026ء کو شائع کی جائیں گی ۔اعتراضات دائر کرنے کی مدت 6 مارچ سے 25 مارچ 2026ء تک ہو گی (عید کی تعطیلات کے علاوہ)۔ اعتراضات کا فیصلہ 8 اپریل 2026ء تک مکمل کیا جائے گا جبکہ حد بندی اتھارٹیز کے فیصلے 15 اپریل 2026ء تک کمیٹیوں کو بھجوا دیئے جائیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق حتمی وارڈ لسٹ کا نوٹیفکیشن 20 اپریل 2026ء کو جاری کیا جائے گا۔