ریاض ۔17جنوری (اے پی پی):خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز معمول کے طبی معائنے کے بعد ریاض کے شاہ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال سے واپس چلے گئے ۔سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے ایوانِ شاہی سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود گزشتہ روز شاہ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال میں طبی معائنہ کرانے کے لیے گئے تھے ،ان کے …
سعودی عرب،خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز معمول کے طبی معائنے کے بعد ریاض کے شاہ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال سے واپس چلے گئے

مزید خبریں
ریاض ۔17جنوری (اے پی پی):خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز معمول کے طبی معائنے کے بعد ریاض کے شاہ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال سے واپس چلے گئے ۔سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے ایوانِ شاہی سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود گزشتہ روز شاہ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال میں طبی معائنہ کرانے کے لیے گئے تھے ،ان کے تمام ٹیسٹ مکمل ہو گئے جو مکمل تسلی بخش ہیں، طبی معائنہ مکمل ہونے کے بعد خادم الحرمین الشریفین ہسپتال سے واپس چلے گئے ہیں۔








