سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان ورلڈ اکنامک فورم 2026 میں سعودی وفد کی سربراہی کریں گے

ریاض۔18جنوری (اے پی پی):سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم 2026 میں سعودی عرب کے اعلی سطح کے وفد کی سربراہی کریں گے۔ایس پی اے کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم 19 سے 23 جنوری تک جاری رہے گا، اس سال فورم کا تھیم ’’اے سپرٹ آف ڈائیلاگ‘‘ ہے ۔سعودی وفد میں امریکا میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان، وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد …

ریاض۔18جنوری (اے پی پی):سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم 2026 میں سعودی عرب کے اعلی سطح کے وفد کی سربراہی کریں گے۔ایس پی اے کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم 19 سے 23 جنوری تک جاری رہے گا، اس سال فورم کا تھیم ’’اے سپرٹ آف ڈائیلاگ‘‘ ہے ۔سعودی وفد میں امریکا میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان، وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد عبداللہ القصبی، وزیر سیاحت احمد الخطیب، وزیر سرمایہ کاری انجینئر خالد الفالح، وزیر خزانہ محمد الجدعان، وزیر کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئر عبداللہ السواحہ، وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر الخریف اور وزیر اقتصاد و منصوبہ بندی فاضل الابراہیم شامل ہیں۔

اردو نیوز کے مطابق سعودی وفد عالمی استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے گورنمنٹ، بزنس، سول سوسائٹی اور تعلیمی اداروں کے لیڈرز کے ساتھ تعمیری بات چیت میں حصہ لے گا۔بین الاقوامی برادری کے ایک ذمہ دار اور پرعزم رکن کے طور پر سعودی وفد دو طرفہ ملاقاتوں اور پبلک سیشنز میں سعودی عرب کے تجربات بھی شیئر کرے گا۔وفد کے ارکان یہ بھی بتائیں گے کہ کس طرح سعودی وژن 2030 تبدیلی لانے والی ترقی کے لیے ایک ماڈل بن گیا ہے۔واضح رہے ورلڈ اکنامک فورم بین الاقوامی غیر منافع بخش تنظیم ہے جس کا مرکزی دفتر سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں قائم ہے۔