کینیڈا میں فنی خرابی کے باعث 3 لاکھ سے زائد فورڈ گاڑیاں واپس منگوانے کا اعلان

اوٹاوا۔18جنوری (اے پی پی):کینیڈا کی ٹرانسپورٹ اتھارٹی ’’ٹرانسپورٹ کینیڈا‘‘ نے آگ لگنے کے خدشے کے باعث فورڈ کمپنی کی 3 لاکھ سے زائد گاڑیوں کو واپس منگوانے کا اعلان کیا ہے۔ شنہوا نے سی ٹی وی نیوز کے حوالے سے بتایا کہ ٹرانسپورٹ کینیڈا کی جانب سے جاری نوٹسز میں بتایا گیا ہے کہ فورڈ کے مختلف ماڈلز میں انجن بلاک ہیٹر سے کولنٹ لیک ہونے کا امکان موجود ہے۔رپورٹ …

اوٹاوا۔18جنوری (اے پی پی):کینیڈا کی ٹرانسپورٹ اتھارٹی ’’ٹرانسپورٹ کینیڈا‘‘ نے آگ لگنے کے خدشے کے باعث فورڈ کمپنی کی 3 لاکھ سے زائد گاڑیوں کو واپس منگوانے کا اعلان کیا ہے۔ شنہوا نے سی ٹی وی نیوز کے حوالے سے بتایا کہ ٹرانسپورٹ کینیڈا کی جانب سے جاری نوٹسز میں بتایا گیا ہے کہ فورڈ کے مختلف ماڈلز میں انجن بلاک ہیٹر سے کولنٹ لیک ہونے کا امکان موجود ہے۔رپورٹ کے مطابق اگر ایسا ہوا تو بلاک ہیٹر شارٹ سرکٹ کا باعث بن سکتا ہے جس سے آگ لگنے کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔فورڈ کمپنی متاثرہ گاڑیوں کے مالکان کو بذریعہ ڈاک آگاہ کرے گی اور انہیں ہدایت دی جائے گی کہ وہ اپنی گاڑیاں قریبی ڈیلرشپ پر لے جا کر بلاک ہیٹر تبدیل کروائیں۔اس دوران، فورڈ گاڑیوں کے مالکان کو مشورہ دیا گیا ہے کہ مرمت مکمل ہونے تک انجن بلاک ہیٹر استعمال نہ کریں۔