عراق نے امریکی فوجیوں کے انخلاء کے بعد عین الاسد ایئربیس کا کنٹرول سنبھال لیا

بغداد۔18جنوری (اے پی پی):عراق میں سالہا سال سے قائم امریکی فوجی اڈے عین الاسد ایئربیس سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کے بعد عراقی فوج نے ایئربیس کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ العربیہ کے مطابق عراقی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عراقی فوج نے فوجی اڈے کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔یہ امریکی فوجی اڈہ عراق کے مغربی حصے میں …

بغداد۔18جنوری (اے پی پی):عراق میں سالہا سال سے قائم امریکی فوجی اڈے عین الاسد ایئربیس سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کے بعد عراقی فوج نے ایئربیس کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ العربیہ کے مطابق عراقی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عراقی فوج نے فوجی اڈے کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔یہ امریکی فوجی اڈہ عراق کے مغربی حصے میں قائم ہے تاہم 2024 میں امریکا و عراق کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا جس کے تحت امریکا نے یہ تسلیم کیا کہ اس کے زیر قیادت اتحادی افواج عراق کا یہ فوجی اڈہ واپس کر کے چلی جائیں گی۔العربیہ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اس اڈے پر 2700 کے قریب امریکی و اتحادی فوجی موجود تھے، مگر پچھلے برسوں میں یہ تعداد بڑھنے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔