آسٹریلیا ، سڈنی کے ساحل پر شارک کے حملے میں 12 سالہ لڑکا شدید زخمی

سڈنی۔18جنوری (اے پی پی):آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر شارک کے حملے میں 12 سالہ لڑکا شدید زخمی ہو گیا جس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ شنہوا کے مطابق آسٹریلوی براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اتوار کی سہ پہر تقریباً 4 بج کر 20 منٹ پر ہنگامی خدمات کو سڈنی کے مشرقی مضافاتی علاقے ووکلوز میں واقع ہرمیٹیج فورشور واک کے قریب شارک بیچ …

سڈنی۔18جنوری (اے پی پی):آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر شارک کے حملے میں 12 سالہ لڑکا شدید زخمی ہو گیا جس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ شنہوا کے مطابق آسٹریلوی براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اتوار کی سہ پہر تقریباً 4 بج کر 20 منٹ پر ہنگامی خدمات کو سڈنی کے مشرقی مضافاتی علاقے ووکلوز میں واقع ہرمیٹیج فورشور واک کے قریب شارک بیچ پر طلب کیا گیا جہاں ایک لڑکے کو شارک کے کاٹنے کی اطلاع ملی تھی۔اے بی سی نے نیو ساؤتھ ویلز ایمبولینس سروس کے حوالے سے بتایا کہ لڑکا دونوں ٹانگوں پر شدید زخموں کے باعث تشویشناک حالت میں ہے اور اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق واقعے کے بعد ساحل کو بند کر دیا گیا جبکہ تیراکوں کو پانی میں جانے سے روکنے کی ہدایت جاری کی گئی۔