اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ترجمان سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ اب عوام شریف خاندان کی نظرثانی کی درخواستوں پر فیصلہ دیں گے۔ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور عوام کو ایک دوسرے سے جدا نہیں کیا جا سکتا۔ این اے 120 کا ضمنی الیکشن نواز شریف کے حق میں عوامی ریفرنڈم ہوگا۔ جمعہ کو جاری کردہ بیان میں ڈاکٹر …
اب عوام شریف خاندان کی نظرثانی کی درخواستوں پر فیصلہ دیں گے، سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ترجمان سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ اب عوام شریف خاندان کی نظرثانی کی درخواستوں پر فیصلہ دیں گے۔ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور عوام کو ایک دوسرے سے جدا نہیں کیا جا سکتا۔ این اے 120 کا ضمنی الیکشن نواز شریف کے حق میں عوامی ریفرنڈم ہوگا۔ جمعہ کو جاری کردہ بیان میں ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ این اے 120 کا نتیجہ آئندہ کی ملکی سیاست کا رخ متعین کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ این اے 120 کے ہر گھر میں شیر دھاڑ رہا ھے۔ نواز شریف اور عوام کو ایک دوسرے سے جدا نہیں کیا جا سکتا۔








