ایکسپو سنٹر میں پاکستانی تاریخ کی پہلی سہ روزہ ایس ایم ای کلسٹرز ایکسپو کے تمام انتظاما ت مکمل

لاہور۔18جنوری (اے پی پی):وفاقی وزارت صنعت و پیداوار کی زیر نگرانی سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کے تحت ایکسپو سنٹر لاہور میں 24 تا 26 جنوری کو منعقد کی جانے والی پاکستانی تاریخ کی پہلی سہ روزہ ایس ایم ای کلسٹرز ایکسپو کے تمام انتظاما ت مکمل کر لیے گئے ہیں۔ انتظامات کے بارے میں وفاقی سیکرٹری صنعت و پیداوار سیف انجم کو ایک بریفنگ کے دوران سمیڈا …

لاہور۔18جنوری (اے پی پی):وفاقی وزارت صنعت و پیداوار کی زیر نگرانی سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کے تحت ایکسپو سنٹر لاہور میں 24 تا 26 جنوری کو منعقد کی جانے والی پاکستانی تاریخ کی پہلی سہ روزہ ایس ایم ای کلسٹرز ایکسپو کے تمام انتظاما ت مکمل کر لیے گئے ہیں۔

انتظامات کے بارے میں وفاقی سیکرٹری صنعت و پیداوار سیف انجم کو ایک بریفنگ کے دوران سمیڈا کی چیف ایگزیکٹو آفیسر نادیہ جہانگیر سیٹھ نے بتا یاکہ "میڈ ان پاکستان-ایس ایم ای کلسٹر شوکیس ایکسپو "نے مائیکرو، سمال اور میڈیم سیکٹر کے خریداروں، فروخت کنندگان اور دکانداروں کے علاوہ غیر ملکی مندوبین کو بھی اپنی طرف متوجہ کرلیا ہے۔

انہوں نے بتا یا کہ ایکسپو میں آذربائیجان، ملائیشیا اور تاجکستان کے مندوبین بھی شرکت کریں گے جبکہ دیگر ممالک کے کئی سفارتکاروں اور کمرشل اتاشیوں نے بھی نمائش میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔سیکرٹری صنعت و پیدا وار نے کہا کہ اس ایکسپو کے انعقاد کا مقصد وزیر اعظم شہباز شریف کے معاشی ترقیاتی وژن کے مطابق ملک کے مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے انٹرپرائز ایکو سسٹم کو مضبوط کرنا، مارکیٹ تک رسائی کو بڑھانا اور ایس ایم ای کلسٹرز کو قومی معیشت کے ایک مسابقتی ستون کے طور پر پوزیشن دینا ہے جس کیلئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان اور سمیڈا کے بورڈ کے ارکان بھرپور انداز سے کوشاں ہیں۔

سی ای او سمیڈا نے کہاکہ سمیڈا میں تین روزہ ایکسپو کے لیے انتظامات آخری مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں، جس میں 30 سیکٹرز سے 200 سے زائد ایس ایم ایز کی مصنوعات رکھی جا رہی ہیں ۔ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے ۔ ایکسپو میں کلسٹر پویلین، ڈائیلاگ اور ڈسکشن سیشنزکے علاوہ ایس ایم ایز کی خدمات کے اعتراف میں ایک ایوارڈ تقریب ہوگی۔

سیکرٹری صنعت و پیداوار کو بتایا گیا کہ زرعی خوراک اور پروسیسنگ، ٹیکسٹائل، دستکاری، آلات جراحی، لائٹ انجینئرنگ، چمڑا، شہد، فرنیچر، ماربل اور گرینائٹ ، جواہرات اور زیورات سے متعلق کلسٹرز اور نمائش کنندگان کا انتخاب تصدیق شدہ تجارتی اداروں کے ذریعے شفاف طریقے سے کیا گیا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان اور سیکرٹری ایم او آئی پی سیف انجم اس تقریب کو موجودہ حکومت کے ایس ایم ای ڈویلپمنٹ اپروچ کا حقیقی عکاس بنانے کے لیے انتظامات کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔تین روزہ نمائش کے دوران کارپوریٹ خریداروں، پروکیورمنٹ ہیڈز، ریگولیٹری اسٹیک ہولڈرز، مالیاتی اداروں، غیر ملکی مشنز اور عام لوگوں کی بھرپور شرکت متوقع ہے۔

مزید خبریں