وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وزیرِ اعلی سندھ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعہ پراظہارافسوس،وفاقی حکومت کی جانب سے ہر قسم کی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش

لاہور۔18جنوری (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے وزیرِ اعلی سندھ سیدمراد علی شاہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا ہے اوروفاقی حکومت کی جانب سے ہر قسم کی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔ اتوار کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے آگ سے ہونے والے قیمتی انسانی جانوں کے …

لاہور۔18جنوری (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے وزیرِ اعلی سندھ سیدمراد علی شاہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا ہے اوروفاقی حکومت کی جانب سے ہر قسم کی معاونت فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔

اتوار کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے آگ سے ہونے والے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ۔وزیرِ اعظم نے گزشتہ روز گل پلازہ کراچی میں آگ لگنے کے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے وفاقی اداروں کو سندھ حکومت کی مکمل معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

وزیراعظم نے کہا کہ دکھ و مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین اور سندھ حکومت کے ساتھ ہیں،گنجان آباد شہری علاقوں میں آگ پر بروقت قابو پانے کیلئے ایک مربوط و مؤثر نظام انتہائی ضروری ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کے تدارک کیلئے ایک مربوط نظام کی تشکیل میں وفاق، صوبائی حکومت کی ہر قسم کی معاونت کیلئے تیار ہے۔

مزید خبریں