عالمی یوم جمہوریت کے موقع پرسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پیغام

اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ملکی امن، استحکام اور ترقی کے لیے جمہوریت کا تسلسل ناگزیر ہے۔ عالمی یوم جمہوریت کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل ڈیمو کریسی ڈے منانے کا مقصد جمہوریت پسندقوموں کو مضبوط کرنا اور طالع آزماﺅں کی حوصلہ شکنی کرنا ہے‘جمہوریت اقتصادی و سماجی ،ترقی بین الاقومی، امن …

اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (اے پی پی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ملکی امن، استحکام اور ترقی کے لیے جمہوریت کا تسلسل ناگزیر ہے۔ عالمی یوم جمہوریت کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل ڈیمو کریسی ڈے منانے کا مقصد جمہوریت پسندقوموں کو مضبوط کرنا اور طالع آزماﺅں کی حوصلہ شکنی کرنا ہے‘جمہوریت اقتصادی و سماجی ،ترقی بین الاقومی، امن اور سلامتی کے ساتھ ساتھ انسانی بنیادی حقوق اور آزادی کی ضمانت دیتی ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ جمہوریت کے حصول کے لیے سیاسی لیڈر شپ کو آپس کے اختلافات کو بھلا کر یکجا ہونا ہی وقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت اختلاف رائے کی بجائے اتفاق رائے کو تقویت دیتی ہے ،پاکستان میں انتخابی عمل کا تسلسل جمہوریت کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply