صدرِ مملکت آصف علی زرداری اوروزیراعلی سندھ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، گل پلازہ کراچی میں آتشزدگی کے واقعہ کی تازہ صورتحال دریافت کی

اسلام آباد۔18جنوری (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعلی سندھ سیدمرادعلی شاہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور گل پلازہ کراچی میں لگنے والی آگ کی تازہ صورتحال دریافت کی، جس پر 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود تمام تر کوششوں کے بعد بھی پوری طرح قابو نہیں پایا جا سکا۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے تاکید کی کہ ریسکیو اور …

اسلام آباد۔18جنوری (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعلی سندھ سیدمرادعلی شاہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور گل پلازہ کراچی میں لگنے والی آگ کی تازہ صورتحال دریافت کی، جس پر 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود تمام تر کوششوں کے بعد بھی پوری طرح قابو نہیں پایا جا سکا۔

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے تاکید کی کہ ریسکیو اور فائر فائٹنگ آپریشن کی کامیابی کے لیے تمام دستیاب وسائل کوبروئے کار لایا جائے۔صدرِ مملکت نے شدیدآتشزدگی میں شہید ہونے والے فائر فائٹر فرقان شوکت کی شجاعت کو سراہتے ہوئے حکومتِ سندھ کو سول ایوارڈ کیلئے نامزد کرنے کا کہا۔

صدرِ مملکت نے وزیرِ اعلیٰ کو تاکید کی کہ زخمیوں کی طبی نگہداشت اور متاثرین کے گھروں کی بحالی کے لیے فوری اقدامات اٹھانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

صدرِ مملکت نے حکومتِ سندھ کو فائر سیفٹی قوانین کے نفاذ اور تجارتی و رہائشی عمارتوں میں حفاظتی معائنوں کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ مستقبل میں ایسے سانحات کی روک تھام ہو سکے۔

مزید خبریں