اسلام آباد۔18جنوری (اے پی پی):وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی ذرائع سے بیرونِ ملک جانے کی کوشش کرنے والے دو مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔ایف آئی اے کے ایک اہلکار نے اے پی پی کو بتایا کہ گرفتار کیے گئے مسافروں کی شناخت حسنین اظہر اور محمد عاطف کے نام سے ہوئی ہے۔ اہلکار کے مطابق حسنین اظہر …
ایف آئی اے نے غیر قانونی بیرونِ ملک سفر کی کوشش ناکام بنا دی، اسلام آباد ایئرپورٹ پر دو مسافر آف لوڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔18جنوری (اے پی پی):وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی ذرائع سے بیرونِ ملک جانے کی کوشش کرنے والے دو مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔ایف آئی اے کے ایک اہلکار نے اے پی پی کو بتایا کہ گرفتار کیے گئے مسافروں کی شناخت حسنین اظہر اور محمد عاطف کے نام سے ہوئی ہے۔
اہلکار کے مطابق حسنین اظہر نے جعلی رہائشی کارڈ کے ذریعے پرتگال جانے کی کوشش کی جس کا انکشاف امیگریشن کلیئرنس کے دوران ہوا۔ جبکہ محمد عاطف یورپ جانے کے لیے غیر قانونی سفری ایجنٹوں سے رابطے میں پایا گیا۔دونوں مسافروں کو فوری طور پر آف لوڈ کر کے مزید قانونی کارروائی اور ملوث ایجنٹوں کی نشاندہی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل (اے ایچ ٹی سی)اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔
اہلکار نے بتایا کہ دستاویزی جعل سازی اور غیر قانونی ہجرت میں ملوث سہولت کاروں اور نیٹ ورکس کا سراغ لگانے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ایف آئی اے امیگریشن نے انسانی اسمگلنگ، دستاویزی جعل سازی اور غیر قانونی سفر کی روک تھام کے لیے ہوائی اڈوں پر سخت نگرانی جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔








