ہمارا مشن امن کونسل کے تعاون سے تعمیر نو کرنا ہے،غزہ انتظامی کمیٹی

غزہ۔19جنوری (اے پی پی):غزہ کی قومی انتظامی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ فلسطینی علاقے کی تعمیر نو، سکیورٹی کے قیام اور بنیادی سہولیات کی بحالی پر توجہ دے گی، جس میں بجلی، پانی، صحت کی سہولیات اور تعلیم شامل ہیں۔ العربیہ اردو کے مطابق غزہ کی قومی انتظامی کمیٹی نے گزشتہ روز بیان میں کہا کہ امن کونسل کے مندوبین نے انسانی امداد کے دائرہ کار کو بڑھانے، …

غزہ۔19جنوری (اے پی پی):غزہ کی قومی انتظامی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ فلسطینی علاقے کی تعمیر نو، سکیورٹی کے قیام اور بنیادی سہولیات کی بحالی پر توجہ دے گی، جس میں بجلی، پانی، صحت کی سہولیات اور تعلیم شامل ہیں۔ العربیہ اردو کے مطابق غزہ کی قومی انتظامی کمیٹی نے گزشتہ روز بیان میں کہا کہ امن کونسل کے مندوبین نے انسانی امداد کے دائرہ کار کو بڑھانے، عوامی خدمات کی بحالی، اہم بنیادی ڈھانچے کی مرمت اور عدلیہ و سکیورٹی اداروں کی تنظیم نو کے منصوبے تیار کرنا شروع کر دیئے ہیں۔

کمیٹی نے اعلیٰ معیار کی شفافیت اور ایمانداری پر زور دیتے ہوئے ایک ایسی پیداواری معیشت قائم کرنے کا عہد کیا ہے جو روزگار کے مواقع پیدا کرے اور خود انحصاری کو فروغ دے، یہ سب فلسطینی حقوق اور حق خود ارادیت کے حصول کے ویژن کے تحت کیا جائے گا۔یہ اعلان اس کے بعد سامنے آیا جب غزہ کی قومی انتظامیہ کمیٹی جو ایک عبوری ٹیکنوکریٹک حکومتی ادارہ ہے اور سلامتی کونسل کی 2803 کی قرارداد اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ بیس نکاتی امن منصوبہ کے تحت قائم کی گئی ہے، نے 15 جنوری 2026 کو قاہرہ میں اپنا افتتاحی اجلاس منعقد کیا اور غزہ میں سول اور اندرونی سکیورٹی کے امور کی ذمہ داری سنبھالنے کے لیے باقاعدہ آغاز کا اعلان کیا۔

یہ اجلاس فلسطینی اتھارٹی کے اپنے ادارہ جاتی اصلاحاتی پروگرام کو مکمل کرنے تک کمیٹی کے استحکام، بحالی اور تعمیر نو کی نگرانی کے عمل کے آغاز کا اشارہ بھی تھا ۔