وفاقی وزارت صنعت و پیداوار کی زیر نگرانی پہلی ایس ایم ای کلسٹرز ایکسپو کے تمام انتظاما ت مکمل

لاہور۔19جنوری (اے پی پی):وفاقی وزارت صنعت و پیداوار کی زیر نگرانی سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت ایکسپو سنٹر لاہور میں24 تا 26 جنوری کو منعقد کی جانے والی پاکستانی تاریخ کی پہلی سہ روزہ ایس ایم ای کلسٹرز ایکسپو کے تمام انتظاما ت مکمل کر لیے گئے ہیں۔ انتظامات کے بارے میں وفاقی سیکرٹری صنت و پیداوار سیف انجم کو ایک بریفنگ کے دوران سمیڈا کی چیف …

لاہور۔19جنوری (اے پی پی):وفاقی وزارت صنعت و پیداوار کی زیر نگرانی سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت ایکسپو سنٹر لاہور میں24 تا 26 جنوری کو منعقد کی جانے والی پاکستانی تاریخ کی پہلی سہ روزہ ایس ایم ای کلسٹرز ایکسپو کے تمام انتظاما ت مکمل کر لیے گئے ہیں۔ انتظامات کے بارے میں وفاقی سیکرٹری صنت و پیداوار سیف انجم کو ایک بریفنگ کے دوران سمیڈا کی چیف ایگزیکٹو آفیسر نادیہ جہانگیر سیٹھ نے بتا یاکہ میڈ ان پاکستان،ایس ایم ای کلسٹر شوکیس ایکسپو نے مائکرو، سمال اور میڈیم سیکٹر کے خریداروں، فروخت کنندگان اور دکانداروں کے علاوہ غیر ملکی مندوبین کو بھی اپنی طرف متوجہ کرلیا ہے۔

انہوں نے بتا یا کہ ایکسپو میں آذربائیجان، ملائیشیا اور تاجکستان کے مندوبین بھی شرکت کریں گے جبکہ دیگر ممالک کے کئی سفارتکاروں نے بھی نمائش میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ایکسپو کے انعقاد کا مقصد ملک کے مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے انٹرپرائز ایکو سسٹم کو مضبوط کرنا ہے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے کہا کہ سمیڈا کے ارکان بھرپور انداز سے کوشاں ہیں۔ سی ای او نے کہا کہ سمیڈا میں تین روزہ ایکسپو کے لیے انتظامات آخری مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں، جس میں30 سیکٹرز سے200 ایس ایم ایز کی مصنوعات رکھی جا رہی ہیں ۔ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے ۔