وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے سینئر صحافی شہباز رانا کی عیادت کی،ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے پیر کو سینئر صحافی شہباز رانا کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کےلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ شہباز رانا سینئر اور معتبر صحافی ہیں جنہوں نے صحافت کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحافی …

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے پیر کو سینئر صحافی شہباز رانا کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کےلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ شہباز رانا سینئر اور معتبر صحافی ہیں جنہوں نے صحافت کے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور آواز ہوتے ہیں ان کے ساتھ کھڑا ہونا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ وزیر اطلاعات نے شہباز رانا کی جلد صحت یابی کےلئے دعا بھی کی۔ اس موقع پر پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن بھی موجود تھے۔

مزید خبریں