کرک ،گھریلو جھگڑے پر ایک ہی خاندان کے 7 افراد قتل ، ملزم گرفتار

پشاور۔ 19 جنوری (اے پی پی):کرک کے علاقے صابر آباد غنڈی میر خان خیل میں ایک شخص نے گھریلو جھگڑے پر اپنے ہی خاندان کے افراد پر اندھا دھند فائرنگ کر کے خواتین اور کمسن بچوں سمیت 7 افراد کو قتل کر دیا،ڈی پی او کرک کے مطابق ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے۔ کرک پولیس کے مطابق مقتولین میں ملزم کی دو …

پشاور۔ 19 جنوری (اے پی پی):کرک کے علاقے صابر آباد غنڈی میر خان خیل میں ایک شخص نے گھریلو جھگڑے پر اپنے ہی خاندان کے افراد پر اندھا دھند فائرنگ کر کے خواتین اور کمسن بچوں سمیت 7 افراد کو قتل کر دیا،ڈی پی او کرک کے مطابق ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے۔ کرک پولیس کے مطابق مقتولین میں ملزم کی دو بیٹاں، بہن، دو بھائی اور ان کی دو بیویاں شامل ہیں۔

اطلاع ملنے پر مقامی افراد، پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور تمام نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کرک منتقل کیا۔ترجمان ریسکیو 1122کرک کے مطابق مقتولین میں 50 سالہ ظفر اللہ، 48 سالہ خورشید، 40 اور 30 ​​سال کی دو خواتین، ایک 6 سالہ بچی اور 3 ماہ کی شیر خوار بچی شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم جس کی شناخت فاروق عرف فاروقے کے نام سے ہوئی ہے، نے گھریلو ناچاقی کی وجہ سے اپنے اہل خانہ پر فائرنگ کی اور کارروائی کے دوران پولیس پر بھی فائرنگ کی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک سعود خان کے مطابق ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس سےتفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں