وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کی برطانیہ میں دفاعی و سکیورٹی آلات بارے بین الاقوامی نمائش میں شرکت

اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے برطانیہ میں دفاعی و سکیورٹی آلات کی بین الاقوامی نمائش میں شرکت کی۔ ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر جو برطانیہ کے سرکاری دورے پر ہیں، نے جمعہ کو دفاعی وسکیورٹی آلات کی بین الاقوامی نمائش میں شرکت کی اور نمائش میں پاکستانی سٹالز کا دورہ کیا جہاں پر انہیں پاکستانی مصنوعات پر بریفنگ دی …

اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے برطانیہ میں دفاعی و سکیورٹی آلات کی بین الاقوامی نمائش میں شرکت کی۔ ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر جو برطانیہ کے سرکاری دورے پر ہیں، نے جمعہ کو دفاعی وسکیورٹی آلات کی بین الاقوامی نمائش میں شرکت کی اور نمائش میں پاکستانی سٹالز کا دورہ کیا جہاں پر انہیں پاکستانی مصنوعات پر بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر دفاعی پیداوار نے نمائش میں ترک کمپنی کے سٹال کا دورہ بھی کیا ۔ رانا تنویر نے برطانوی سٹال پر نگرانی کے نظام میں گہری دلچسپی لی ۔وفاقی وزیر نے برطانوی ایرو سپیس اور الیکٹرانکس آلات کو بھی سراہا۔

Leave a Reply