اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیادوں پر ایک فیصد اضافہ ہوا ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جو لائی سے دسمبر 2025ء تک کی مدت میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 9.166 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہواجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں ایک فیصد زیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی …
ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں رواں مالی سال پہلی ششماہی کے دوران ایک فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیادوں پر ایک فیصد اضافہ ہوا ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جو لائی سے دسمبر 2025ء تک کی مدت میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 9.166 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہواجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں ایک فیصد زیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کاحجم 9.085 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا،دسمبر میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 1.351 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو نومبر کے 1.424 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 5 فیصد کم اوردسمبر 2024ء کے 1.477 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 9 فیصد کم ہے۔
اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں نیٹ وئیر کی برآمدات کاحجم 2.671 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 2.566 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 4 فیصد زیادہ ہے۔ اسی طرح مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ریڈی میڈگارمنٹس کی برآمدات کاحجم 2.144 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 2.044 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 5 فیصد زیادہ ہے،دیگرٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کاحجم 4.351 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 4.475 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 3 فیصد کم ہے۔








