کراچی ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ اور چیئرمین قائد اعظم مزار مینجمنٹ بورڈ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد اجازت ملی تو قائد اعظم اکیڈمی کی جگہ کو فروخت کر کے اسے شہر کے کشادہ علاقے میں منتقل کیا جائےگا، بانی پاکستان کی زندگی کے مختلف پہلووں کو اجاگر کرنے کے لئے ایک …
بانی پاکستان کی زندگی کے مختلف پہلووں کو اجاگر کرنے کے لئے ویب سائٹ تیار کی جا رہی ہے، عرفان صدیقی

مزید خبریں
کراچی ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ اور چیئرمین قائد اعظم مزار مینجمنٹ بورڈ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد اجازت ملی تو قائد اعظم اکیڈمی کی جگہ کو فروخت کر کے اسے شہر کے کشادہ علاقے میں منتقل کیا جائےگا، بانی پاکستان کی زندگی کے مختلف پہلووں کو اجاگر کرنے کے لئے ایک ویب سائٹ تیار کی جا رہی ہے، اکیڈمی میں ریسرچر کی آسامیوں کو جلد پر کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو قائد اعظم اکیڈمی میں اجلاس کی صدارت اور بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہو ں نے کہا کہ اجلاس میں قائد اعظم اکیڈمی کو درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ قائد کے حوالے سے مزید کتب شائع کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بانی پاکستان محمد علی جناح نے اپنی زندگی میں جن افراد کی وفات پر تعزیتی پیغامات جاری کئے تھے انہیں اردو اور انگریزی زبان میں کتابی شکل شائع کیا جائے اور اس طرح قائد کی وفات پر جن افراد کی طرف سے تعزیتی پیغامات جاری کئے گئے انہیں بھی کتابی شکل میں شائع کیا جائے۔








