ڈیوڈ ملر کی انجری نے جنوبی افریقا کی ٹی ٹوئٹی ورلڈ کپ کی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا

جوہانسبرگ۔20جنوری (اے پی پی):جنوبی افریقا کے تجربہ کار بلے باز ڈیوڈ ملر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل انجری مسائل کا شکار ہوگئے ہیں، جس کے باعث ان کی میگا ایونٹ میں شرکت خطرے میں پڑ گئی ہے۔ ای ایس پی این کے مطابق 36 سالہ ڈیوڈ ملر کو ایس اے 20 لیگ میں پارل رائلز کی جانب سے کھیلتے ہوئے جوہانسبرگ سپر کنگز کے خلاف میچ کے دوران مشتبہ …

جوہانسبرگ۔20جنوری (اے پی پی):جنوبی افریقا کے تجربہ کار بلے باز ڈیوڈ ملر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل انجری مسائل کا شکار ہوگئے ہیں، جس کے باعث ان کی میگا ایونٹ میں شرکت خطرے میں پڑ گئی ہے۔ ای ایس پی این کے مطابق 36 سالہ ڈیوڈ ملر کو ایس اے 20 لیگ میں پارل رائلز کی جانب سے کھیلتے ہوئے جوہانسبرگ سپر کنگز کے خلاف میچ کے دوران مشتبہ گروئن انجری لاحق ہوئی۔ڈیوڈ ملر فیلڈنگ کے دوران 16ویں اوور میں میدان چھوڑنے پر مجبور ہو گئے اور بعد ازاں پارل رائلز کی اننگز میں بیٹنگ کے لیے بھی واپس نہ آ سکے۔

انجری کی نوعیت اور شدت کے بارے میں تاحال مکمل تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔میچ کے بعد ڈیوڈ ملر نے اپنی حالت کے بارے میں غیر یقینی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خود بھی واضح نہیں، کل معلوم ہوگا جب جسم بہتر محسوس کرے گا۔ ظاہر ہے یہ صورتحال مثالی نہیں۔پارل رائلز اور جوہانسبرگ سپر کنگز کے درمیان آئندہ میچ 22 جنوری بروز جمعرات کو ایلیمنیٹر میں ہوگا جبکہ جنوبی افریقا کی ٹیم اپنی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ مہم کا آغاز 9 فروری کو احمد آباد میں کینیڈا کے خلاف کرے گی ۔

ڈیوڈملر جنوبی افریقا کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کے تیسرے کھلاڑی ہیں جو ایونٹ سے قبل انجری کا شکار ہوئے ہیں۔ اس سے قبل ڈونوون فریرا کندھے میں فریکچر کے باعث جاری ایس اے 20 سے باہر ہو چکے ہیں جبکہ ٹونی ڈی زورزی دسمبر 2025 میں ہونے والی ہیمسٹرنگ انجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ان مسلسل انجریز نے جنوبی افریقا کی ورلڈ کپ تیاریوں پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

 

مزید خبریں