میلبورن۔20جنوری (اے پی پی):پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ٹوآئیگا سویٹیک اور امریکی ٹینس سٹار امانڈا کی وکٹوریہ انسیمووا آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں سیکنڈ سیڈڈ پولینڈ کی ٹینس سٹار آئیگا سویٹیک نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے چین کی …
آئیگا سویٹیک اور امانڈا کی وکٹوریہ انسیمووا آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز دوسرے رائونڈ میں داخل

مزید خبریں
میلبورن۔20جنوری (اے پی پی):پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ٹوآئیگا سویٹیک اور امریکی ٹینس سٹار امانڈا کی وکٹوریہ انسیمووا آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔
سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں سیکنڈ سیڈڈ پولینڈ کی ٹینس سٹار آئیگا سویٹیک نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے چین کی حریف کھلاڑی یوآن یو کو شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیاجبکہ امریکا کی 24 سالہ ٹینس سٹار امانڈا کی وکٹوریہ انسیمووا نے ابتدائی رائونڈ میچ میں سوئس حریف کھلاڑی سیمونا والٹرٹ کو شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا ۔
آسٹریلیا کے شہرمیلبورن نے میں جاری 114 واں میگا ایونٹ میں منگل کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ٹوآئیگا سویٹیک نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چین کی حریف کھلاڑی یوآن یو کو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(5-7) اور 3-6سے نہ صرف شکست دی بلکہ میگا ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
سیکنڈ سیڈڈ کا دوسرے رائونڈ میں مقابلہ جمہوریہ چیک کی حریف کھلاڑی میری بوزکووا سے ہوگا۔خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ کے ایک اور میچ میں امریکا کی 24 سالہ ٹینس سٹار امانڈا کی وکٹوریہ انسیمووا نےعمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سوئس حریف کھلاڑی سیمونا والٹرٹ کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 2-6سے شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔








