اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر آبی وسائل معین وٹو کی علالت کے باعث قومی اسمبلی میں کراچی کے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منظور کے فور (K-IV ) توجہ دلاؤ نوٹس جمعہ تک موخر دیا گیا۔ آغا رفیع اللہ نے ایوان میں توجہ دلاؤ نوٹس پیش کرتے ہوئے کہا کہ K-IV منصوبے کے لئے حکومت سندھ کی جانب سے مانگے گئے صوبائی حصے میں وفاقی …
قومی اسمبلی اجلاس، کے فور (k-4) توجہ دلاؤ نوٹس جمعہ تک موخر

مزید خبریں
اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر آبی وسائل معین وٹو کی علالت کے باعث قومی اسمبلی میں کراچی کے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منظور کے فور (K-IV ) توجہ دلاؤ نوٹس جمعہ تک موخر دیا گیا۔ آغا رفیع اللہ نے ایوان میں توجہ دلاؤ نوٹس پیش کرتے ہوئے کہا کہ K-IV منصوبے کے لئے حکومت سندھ کی جانب سے مانگے گئے صوبائی حصے میں وفاقی اتھارٹی کی جانب سے اضافہ نہ کرنے اور کراچی کے عوام کی زندگی کے لئے پانی جیسی انتہائی اہم ضرورت کی متوقع فراہمی شدید متاثر ہونے سے متعلق ہے۔جس پر وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وفاقی وزیر معین وٹو علیل ہیں ان کی خواہش ہے کہ وہ خود اس معاملے پر ایوان کو اعتماد میں لیں، اس لئے استدعا ہے کہ یہ معاملہ جمعہ تک موخر کیا جائے۔ سپیکر نے یہ معاملہ موخر کر دیا۔








