اقوام متحدہ ۔20جنوری (اے پی پی):پاکستان نے سوڈان میں حریف فوجی دھڑوں کے درمیان جاری اور پھیلتی ہوئی جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششوں کی تجدید، بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی اور سوڈانی قیادت میں سیاسی عمل کی بحالی پر زور دیا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس تنازع کا کوئی فوجی …
پاکستان کا سوڈان میں جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کرنے پر زور

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔20جنوری (اے پی پی):پاکستان نے سوڈان میں حریف فوجی دھڑوں کے درمیان جاری اور پھیلتی ہوئی جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششوں کی تجدید، بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی اور سوڈانی قیادت میں سیاسی عمل کی بحالی پر زور دیا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں۔ یہ اجلاس سوڈان کے دارفور خطے میں سنگین انسانی صورتحال پر غور کے لیے منعقد ہوا تھا۔
سفیر عثمان جدون نے کہا کہ پاکستان مکالمے اور سفارتکاری کی حمایت جاری رکھے گا اور سوڈان کی خودمختاری، وحدت اور علاقائی سالمیت کے احترام کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔پاکستانی مندوب سفیر عثمان جدون نے اپنے خطاب میں زور دیا کہ مغربی دارفور، الجنینہ اور الفاشر میں کیے گئے جرائم کو کسی صورت سزا سے نہیں بچنا چاہیے۔
انہوں نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے ساتھ سوڈان کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ احتساب کا ایسا جامع نظام ہونا چاہیے جو قومی خودمختاری اور عدالتی تکمیل کے اصولوں کا احترام کرے۔انں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کی ساکھ اور اخلاقی حیثیت اس کی معروضیت، غیر جانبداری اور عدم امتیاز پر منحصر ہے۔سفیر جدون نے خبردار کیا کہ انتخابی انصاف اور د ہرے معیار اعتماد اور ساکھ کو مجروح کرتے ہیں۔








