پاکستان ٹورزم سپورٹس اینڈ فیملی فیسٹیول 31 جنوری سے جناح سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا

اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):پاکستان ٹورازم،سپورٹس اینڈ فیملی فیسٹیول 31 جنوری سے یکم فروری 2026ء تک جناح سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ ترجمان پی ٹی ڈی سی نے بتایا کہ فیسٹیول میں پاکستان کی ثقافت، رنگ اور خوبصورتی کو اجاگر کیا جائے گا۔ ایونٹ کے دوران ثقافتی پرفارمنسز، دستکاری کے سٹالز، روایتی کھانے، موسیقی، فیملی سرگرمیاں اور سیاحت سے متعلق نمائشیں پیش کی جائیں گی اور ایک ہی …

اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):پاکستان ٹورازم،سپورٹس اینڈ فیملی فیسٹیول 31 جنوری سے یکم فروری 2026ء تک جناح سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ ترجمان پی ٹی ڈی سی نے بتایا کہ فیسٹیول میں پاکستان کی ثقافت، رنگ اور خوبصورتی کو اجاگر کیا جائے گا۔ ایونٹ کے دوران ثقافتی پرفارمنسز، دستکاری کے سٹالز، روایتی کھانے، موسیقی، فیملی سرگرمیاں اور سیاحت سے متعلق نمائشیں پیش کی جائیں گی اور ایک ہی جگہ پاکستان کی متنوع ثقافتی جھلک دیکھنے کو ملے گی۔

انہوں نے بتایا کہ فیسٹیول کا مقصد پاکستان کے سیاحتی امکانات کو فروغ دینا اور اسلام آباد کو ایک متحرک سیاحتی مرکز کے طور پر پیش کرنا ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے اہل خانہ اور دوستوں کے ہمراہ شرکت کریں اور اس رنگا رنگ تقریب کا حصہ بنیں۔