لاہور۔20جنوری (اے پی پی):انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نے ہاکی ورلڈ کپ کے لیے مقرر کیے گئے آفیشلز کی مکمل فہرست جاری کر دی ہے، ہاکی ورلڈ کپ بیلجیئم اور نیدرلینڈز میں منعقد ہوگا۔ اس فہرست میں ٹیکنیکل ڈیلیگیٹس، ٹیکنیکل آفیشلز، امپائر منیجرز، امپائرز، میڈیکل آفیشلز اور ریزرو آفیشلز شامل ہیں۔ ترجمان آئی ایچ ایف کے مطابق یہ تقرریاں دنیا کے 22 مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے تجربہ …
آئی ایچ ایف نے ہاکی ورلڈ کپ کیلئے آفیشلز کی فہرست جاری کر دی

مزید خبریں
لاہور۔20جنوری (اے پی پی):انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نے ہاکی ورلڈ کپ کے لیے مقرر کیے گئے آفیشلز کی مکمل فہرست جاری کر دی ہے، ہاکی ورلڈ کپ بیلجیئم اور نیدرلینڈز میں منعقد ہوگا۔ اس فہرست میں ٹیکنیکل ڈیلیگیٹس، ٹیکنیکل آفیشلز، امپائر منیجرز، امپائرز، میڈیکل آفیشلز اور ریزرو آفیشلز شامل ہیں۔ ترجمان آئی ایچ ایف کے مطابق یہ تقرریاں دنیا کے 22 مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے تجربہ کار آفیشلز پر مشتمل ہیں، جو پانچوں براعظموں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ تقرریوں میں صنفی مساوات کے اصول کو مکمل طور پر مدنظر رکھا گیا ہے، جو آئی ایچ ایف کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہے۔
ٹیکنیکل ڈیلیگیٹس کی ذمہ داریاں سارہ بینیٹ (زمبابوے) اور روگیر وارس (نیدرلینڈز) انجام دیں گے، جبکہ امپائرنگ کے شعبے میں آسٹریلیا، نیدرلینڈز، جنوبی افریقہ، ارجنٹائن اور دیگر ممالک کے سینئر امپائر منیجرز اور امپائرز کو شامل کیا گیا ہے۔میڈیکل آفیشلز میں جنوبی افریقہ اور جرمنی سے تعلق رکھنے والے ماہرین کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، جبکہ ریزرو امپائرز اور ریزرو امپائر منیجرز کی فہرست بھی جاری کر دی گئی ہے تاکہ ایونٹ کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے موثر انداز میں نمٹا جا سکے۔ آئی ایچ ایف ہاکی ورلڈ کپ میں دنیا کی بہترین مرد اور خواتین ٹیمیں حصہ لیں گی اور یہ میگا ایونٹ عالمی سطح پر ہاکی کے اعلی معیار کا مظاہرہ پیش کرے گا۔








