میلبورن۔20جنوری (اے پی پی):اٹلی کی ٹینس سٹار سارہ ایرانی اوران کی ہم وطن جوڑی دار جیسمین پاؤلینی پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے ڈبلز مقابلوں کا فاتحانہ آغازکرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق آسٹریلیا میں جاری میگا ایونٹ میں خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں سارہ ایرانی اورجیسمین پاؤلینی …
سارہ ایرانی اورجیسمین پاؤلینی کا آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کا فاتحانہ آغاز ،دوسرے رائونڈ میں داخل

مزید خبریں
میلبورن۔20جنوری (اے پی پی):اٹلی کی ٹینس سٹار سارہ ایرانی اوران کی ہم وطن جوڑی دار جیسمین پاؤلینی پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے ڈبلز مقابلوں کا فاتحانہ آغازکرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔
سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق آسٹریلیا میں جاری میگا ایونٹ میں خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں سارہ ایرانی اورجیسمین پاؤلینی پر مشتمل اٹالین سیکنڈ سیڈڈ جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف برطانوی ٹینس کھلاڑی مایا لمسڈن اور ان کی چین کی جوڑی دار تانگ کیانہوئی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی ۔
آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے میلبورن میں جاری ہیں ۔خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں اٹلی کی ٹینس سٹار سارہ ایرانی اوران کی ہم وطن جوڑی دار جیسمین پاؤلینی پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف برطانوی ٹینس کھلاڑی مایا لمسڈن اور ان کی چین کی جوڑی دار تانگ کیانہوئی کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 2-6سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے ویمنز ڈبلز مقابلوں کا نہ صرف فاتحانہ آغاز کردیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔







