میلبورن۔21جنوری (اے پی پی):بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ون اورایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آرینا سبالینکا اور یوکرین کی ٹینس سٹار ایلینا سویٹولینا اپنی پیش قدمی کو برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں ٹاپ سیڈڈ بیلاروسی کھلاڑی آرینا سبالینکا نے عمدہ کھیل پیش …
ٹاپ سیڈڈ آرینا سبالینکا اور ایلینا سویٹولینا آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز تیسرے رائونڈ میں داخل

مزید خبریں
میلبورن۔21جنوری (اے پی پی):بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ون اورایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آرینا سبالینکا اور یوکرین کی ٹینس سٹار ایلینا سویٹولینا اپنی پیش قدمی کو برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں ٹاپ سیڈڈ بیلاروسی کھلاڑی آرینا سبالینکا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے یکطرفہ مقابلے کے بعد چین کی حریف ٹینس کھلاڑی چین کی حریف کھلاڑی بائی زوکسوان کو شکست دے کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیاجبکہ یوکرین کی ٹینس سٹار ایلینا سویٹولینا نے دوسرے رائونڈ میچ میں پولینڈ کی حریف کھلاڑی لنڈا کلیموویچوا کو شکست دے کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا ۔
آسٹریلیا کے شہرمیلبورن نے میں جاری 114 واں میگا ایونٹ میں پیر کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون آرینا سبالینکا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یکطرفہ مقابلے کے بعد چین کی حریف ٹینس کھلاڑی چین کی حریف کھلاڑی بائی زوکسوان کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 1-6 سے نہ صرف شکست دی بلکہ میگا ایونٹ میں اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ میچ کے بعد سبالینکا نے کہا کہ حریف کھلاڑی مشکل ثابت ہوئیں اور خاص طور پر پہلے سیٹ میں انہوں نے بھرپور مزاحمت کی۔
واضح رہے کہ ٹاپ سیڈڈ آرینا سبالینکا 2023 اور 2024 میں آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیت چکی ہیں، جبکہ گزشتہ برس انہیں فائنل میں میڈیسن کیز کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔ وہ اب اپنے کیریئر کا پانچواں گرینڈ سلام سنگلز ٹائٹل جیتنے کی کوشش میں ہیں، اس سے قبل وہ دو بار یو ایس اوپن بھی جیت چکی ہیں۔خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ کے ایک اور میچ میں یوکرین کی ٹینس سٹار ایلینا سویٹولینا نےعمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولینڈ کی حریف کھلاڑی لنڈا کلیموویچوا کو سٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور 1-6سے شکست دے کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔








