لندن۔21جنوری (اے پی پی):آسٹریلوی کرکٹ سٹار سٹیون سمتھ اور مچل مارش ایک نئی یورپ میں قائم ٹی ٹونٹی لیگ میں شرکت کریں گے، جس کی مشترکہ ملکیت بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن کے پاس ہے۔ اس یورپی ٹی ٹونٹی پریمیئر لیگ (ای ٹی پی ایل ) میں آسٹریلوی کرکٹ کے لیجنڈ سٹیو واہ اور آل راؤنڈر گلین میکسویل بھی فرنچائز مالکان میں شامل ہیں۔ای ایس پی این کے مطابق سٹیو …
سٹیون سمتھ اور مچل مارش نئی یورپی ٹی ٹونٹی لیگ میں جلوہ گر ہوں گے، سٹیو واہ اورگلین میکسویل فرنچائز مالکان میں شامل

مزید خبریں
لندن۔21جنوری (اے پی پی):آسٹریلوی کرکٹ سٹار سٹیون سمتھ اور مچل مارش ایک نئی یورپ میں قائم ٹی ٹونٹی لیگ میں شرکت کریں گے، جس کی مشترکہ ملکیت بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن کے پاس ہے۔ اس یورپی ٹی ٹونٹی پریمیئر لیگ (ای ٹی پی ایل ) میں آسٹریلوی کرکٹ کے لیجنڈ سٹیو واہ اور آل راؤنڈر گلین میکسویل بھی فرنچائز مالکان میں شامل ہیں۔ای ایس پی این کے مطابق سٹیو واہ اور گلین میکسویل اس لیگ کی ٹیموں کے مالکان ہوں گے۔ یہ لیگ آئرلینڈ،سکاٹ لینڈ اور نیدرلینڈز میں کھیلی جائے گی۔
سابق نیوزی لینڈ فاسٹ بولر کائل ملز اور ناتھن میک کولم ایک اور فرنچائز کے مالک ہیں، جبکہ لیگ کی تین ٹیمیں تاحال فروخت ہونا باقی ہیں۔اب تک فروخت ہونے والی ٹیمیں ایمسٹرڈیم، بیلفاسٹ اور ایڈنبرا میں قائم ہوں گی جبکہ باقی تین ٹیمیں ڈبلن، روٹرڈیم اور گلاسگو میں بنائی جائیں گی۔سٹیو واہ جو گزشتہ 20 برس میں پہلی بار کسی بڑے کرکٹ منصوبے میں شامل ہوئے ہیں، ایمسٹرڈیم فلیمز نامی فرنچائز کے سرمایہ کار گروپ کا حصہ ہیں، جس میں آسٹریلیا کے سابق ہاکی اولمپئن جیمی ڈوائر بھی شامل ہیں۔ گلین میکسویل آئرش وولوز کے شریک مالک ہوں گےجبکہ ایڈنبرا کی ٹیم نیتھن میک کولم اور کائل ملز کی ملکیت ہے۔یہ لیگ ایک طویل عرصے سے زیر غور تھی، کیونکہ یورو سلام ٹی ٹونٹی 2019 میں شروع ہونا تھی لیکن عملی شکل اختیار نہ کر سکی۔
یورپی ٹی ٹونٹی پریمیئر لیگ کرکٹ آئرلینڈ اور بھارت کی کمپنی رولز گلوبل (Rules X) کا مشترکہ منصوبہ ہے، جس میں کرکٹ سکاٹ لینڈ اور نیدرلینڈز کرکٹ بورڈ کی شراکت بھی شامل ہے۔ ابھیشیک بچن اس لیگ کے بانیوں میں شامل ہیں جبکہ آئی پی ایل ٹیم دہلی کپیٹلز کے سابق سی ای او دھیراج ملہوترا بھی اس منصوبے کا حصہ ہیں۔لیگ کا پہلا سیزن 26 اگست سے 20 ستمبر تک کھیلا جائے گا، جو آئی سی سی کی جانب سے منظور شدہ پہلی ایسی لیگ ہوگی جو بیک وقت متعدد ممالک میں منعقد ہوگی۔
امکان ہے کہ اس کا شیڈول کیریبین پریمیئر لیگ سے متصادم ہو سکتا ہے۔سٹیو واہ کے مطابق سٹیون سمتھ، مچل مارش (جو آسٹریلیا کے ٹی ٹونٹی کپتان بھی ہیں) اور نیدرلینڈز کے کپتان سکاٹ ایڈورڈز ایمسٹرڈیم فلیمز کے لیے سائن کر چکے ہیں، جبکہ ٹم ڈیوڈ سے بھی مثبت بات چیت جاری ہے۔سٹیو واہ کا کہنا تھا کہ یورپ میں کرکٹ کے فروغ کا یہ ایک سنہری موقع ہے اور عالمی معیار کے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے سے یورپی کھلاڑیوں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ ان کے مطابق اس لیگ کا مقصد محض نمائشی نہیں بلکہ دنیا کی بہترین ٹی ٹونٹی لیگز میں شامل ہونا ہے۔
ابھیشیک بچن نے بھی اس عزم کا اظہار کیا تاہم کہا کہ لیگ کی ترقی مرحلہ وار ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ جلد ہی کسی بھارتی براڈکاسٹر سے معاہدہ متوقع ہے۔ لیگ کے ابتدائی میچز آئرلینڈ اور نیدرلینڈز میں کھیلے جائیں گے، جبکہ فائنل مقامات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ابھیشیک بچن کے مطابق شائقین کے لیے معیاری سہولیات اور سٹیڈیم انفراسٹرکچر کی بہتری لیگ کی ترجیحات میں شامل ہے، کیونکہ کھیل کی کامیابی کا دارومدار میدان میں موجود تماشائیوں پر ہوتا ہے۔








