بیلنڈا بینسک کے ہاتھوں ویمنز سنگلز ابتدائی رائونڈ میں یکطرفہ شکست کے بعد کیٹی بولٹر آسٹریلین اوپن سے باہر

میلبورن ۔21جنوری (اے پی پی):انگلینڈ کی ٹینس کھلاڑی کیٹی بولٹر آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پہلے ہی راؤنڈ میں سوئٹزرلینڈ کی ٹنتھ سیڈ ڈبیلنڈا بینسک کے ہاتھوں سٹریٹ سیٹس میں شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہو گئیں ہیں۔ بی بی سی کے مطابق غیر مستقل کارکردگی کے باعث عالمی رینکنگ میں 113ویں نمبر پر موجود کیٹی بولٹر کو آخری لمحات میں مین ڈرا …

میلبورن ۔21جنوری (اے پی پی):انگلینڈ کی ٹینس کھلاڑی کیٹی بولٹر آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے پہلے ہی راؤنڈ میں سوئٹزرلینڈ کی ٹنتھ سیڈ ڈبیلنڈا بینسک کے ہاتھوں سٹریٹ سیٹس میں شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہو گئیں ہیں۔ بی بی سی کے مطابق غیر مستقل کارکردگی کے باعث عالمی رینکنگ میں 113ویں نمبر پر موجود کیٹی بولٹر کو آخری لمحات میں مین ڈرا میں شامل کیا گیا تھا، جس کے باعث وہ کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئیں۔

تاہم قرعہ اندازی میں انہیں سخت حریف کا سامنا کرنا پڑا اور وہ ابتدا میں بیلنڈا بینسک کا مقابلہ نہ کر سکیں۔سوئٹزرلینڈ کی بیلنڈا بینسک نے پہلا سیٹ محض 26 منٹ میں بغیر کوئی گیم دئیے 0-6 سے جیت لیا۔ دوسرے سیٹ میں کیٹی بولٹر نے بہتر مزاحمت دکھائی اور پہلی بار حریف کی سروس بریک کرتے ہوئے سکور 4-4 سے برابر کیا، تاہم فیصلہ کن سیٹ تک میچ لے جانے میں ناکام رہیں۔ سوئٹزرلینڈ کی بیلنڈا بینسک نے دوسرا سیٹ 5-7 سے جیت کر میچ اپنے نام کر لیا۔

دو بار گرینڈ سلام سیمی فائنل کھیلنے والی بیلنڈا بینسک اگلے راؤنڈ میں چیک جمہوریہ کی کم عمر کھلاڑی نیکولا بارٹنکووا سے مقابلہ کریں گی، جنہوں نے آسٹریلیا کی ڈاریا کساتکینا کو تین سیٹس میں شکست دی۔میچ کے بعد کیٹی بولٹر نے کہا کہ وہ اپنی فارم کی بحالی کے لیے ڈبلیو ٹی اے ٹور کے نسبتاً نچلے درجے کے ٹورنامنٹس کھیلنے کی منتظر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس وہ مسلسل انجریز اور رکاوٹوں کا شکار رہیں، جس کے باعث میچ میں ردھم حاصل نہ کر سکیں۔کیٹی بولٹر کے لئے 2025 کا سال مشکل ثابت ہوا، جس دوران وہ عالمی درجہ بندی میں 24ویں نمبر سے باہر ہو کر ٹاپ 100 سے بھی نیچے چلی گئیں اور برطانوی نمبر ون کا اعزاز بھی ہاتھ سے نکل گیا۔

انہوں نے حال ہی میں اپنی طویل عرصے کی کوچ بلیانا ویسلینووچ سے علیحدگی اختیار کی اور اب سابق کوچ مائیکل جوائس کے ساتھ کام کر رہی ہیں، جو ماریہ شراپووا کے ساتھ گرینڈ سلام فتوحات میں شامل رہ چکے ہیں۔ٹینس سے ہٹ کر بھی یہ سال کیٹی بولٹر کے لیے اہم ہے، کیونکہ ان کی شادی آسٹریلوی ٹینس سٹار ایلکس ڈی منور سے 2026 کے دوران متوقع ہے۔ بولٹر کے مطابق نئی کوچنگ اور نیا سیٹ اپ ان کے لیے تازہ توانائی اور حوصلے کا باعث ہے۔

مزید خبریں