امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے طیارے میں سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس جاتے ہوئے فنی خرابی ، واپس واشنگٹن لے جایا گیا

واشنگٹن ۔21جنوری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے طیارے میں سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس جاتے ہوئے فنی خرابی پیدا ہو گئی جس کے باعث اسے واپس امریکی دارالحکومت واشنگٹن لے جایا گیا۔ تاس کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ ایک معمولی مسئلہ تھا جس کی وجہ سے امریکی صدر کے طیارے ایئر فورس ۔1 کو اینڈریوز ایئر فورس بیس پر …

واشنگٹن ۔21جنوری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے طیارے میں سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس جاتے ہوئے فنی خرابی پیدا ہو گئی جس کے باعث اسے واپس امریکی دارالحکومت واشنگٹن لے جایا گیا۔ تاس کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ ایک معمولی مسئلہ تھا جس کی وجہ سے امریکی صدر کے طیارے ایئر فورس ۔1 کو اینڈریوز ایئر فورس بیس پر واپس لے جایا گیا۔ وائٹ ہاؤس کے پریس پول کے مطابق طیارے کے بجلی کے آلات میں خرابی دیکھی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق امریکی صدر اب ایک دوسرے طیارے سے سوئٹزرلینڈ جائیں گے۔