شہدائے پولیس کے عظیم ورثاہماری ذمہ داری بھی ہیں اور ہمارا فخر بھی ،سی سی پی او پشاور

"سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد کی خصوصی ہدایات پر کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر شہدائے پولیس کے بچوں کے لیے ایچ بی کے ہائپر مال میں خصوصی تفریحی پروگرام کا انعقاد کیا۔”

پشاور۔ 04 اگست (اے پی پی):سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد کی خصوصی ہدایات پر کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی جانب سے منگل کو شہدائے پولیس کے بچوں کے لیے HBK Hypermall میں خصوصی تفریحی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

کیپٹل سٹی پولیس پشاور تر جمان کے مطابق اس موقع پر بچوں نے مختلف تفریحی سرگرمیوں اور جھولوں سے بھرپور لطف اندوز ہوئے جبکہ بعد ازاں ان کے لیے ریفریشمنٹ کا بھی اہتمام کیا گیا۔یہ صرف ایک تفریحی پروگرام نہیں بلکہ اپنے شہداکے عظیم خاندانوں سے محبت، احترام، قدردانی اور وابستگی کے عزم کی عملی تجدید ہے۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور اپنے شہداکے ورثاکی فلاح و بہبود اور خوشیوں کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل رکھتی ہے۔