برن۔21جنوری (اے پی پی):سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں فلسطین کے وزیراعظم ڈاکٹر محمد مصطفی اور ہالینڈ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ وین ویل نے ملاقات کی۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے منگل کو ڈیووس میں فلسطین کے وزیراعظم ڈاکٹر محمد مصطفی نے ملاقات کی ،جس میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں رہنمائوں میں ورلڈ اکنامک فورم …
سعودی وزیرخارجہ سے ڈیووس میں فلسطینی وزیراعظم اور ہالینڈ کے وزیر خارجہ کی ملاقات

مزید خبریں
برن۔21جنوری (اے پی پی):سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں فلسطین کے وزیراعظم ڈاکٹر محمد مصطفی اور ہالینڈ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ وین ویل نے ملاقات کی۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے منگل کو ڈیووس میں فلسطین کے وزیراعظم ڈاکٹر محمد مصطفی نے ملاقات کی ،جس میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں رہنمائوں میں ورلڈ اکنامک فورم 2026 کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں غزہ کی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بات کی گئی۔
علاوہ ازیں سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ڈیووس میں ہالینڈ کے ہم منصب ڈیوڈ وین ویل نے ملاقات کی۔ ملاقات میں مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے جاری کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر سوئٹزرلینڈ میں سعودی عرب کے سفیرعبدالرحمن الدائود، وزیرخارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل ولید الاسماعیل اور وزیرخارجہ کے مشیر محمد الیحیی بھی موجود تھے۔
یاد رہے کہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان ورلڈ اکنامک فورم میں سعودی وفد کی سربراہی کر رہے ہیں۔ سعودی وفد عالمی استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لئے گورنمنٹ، بزنس، سول سوسائٹی اور تعلیمی اداروں کے لیڈرز کے ساتھ کھلی اور تعمیری بات چیت میں حصہ لے گا۔ ورلڈ اکنامک فورم کے دوران ’’سعودی ہاؤس‘‘ پویلین بھی قائم کیا گیا ہے جس کا اہتمام وزارت اقتصادیات و منصوبہ بندی کی جانب سے کیا گیا۔








