سعودی فضائی کمپنی نے ’’ویلکم ٹو سعودی عریبیہ‘‘ مہم کے تحت اپنے طیارے کو مخصوص لوگو اور ڈیزائن سے مزین کر دیا

ریاض۔21جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی السعودیہ نے سعودی ٹورازم اتھارٹی کے اشتراک سے’’ویلکم ٹو سعودی عریبیہ‘‘ مہم کے تحت اپنے طیارے کو ’’وزٹ سعودیہ‘‘ کے مخصوص لوگو اور ڈیزائن سے مزین کر دیا۔ اردو نیوز کے مطابق ایئرلائن کے ڈائریکٹر جنرل انجینئرابراہیم العمر نے کہا ہے کہ فروغِ سیاحت کے حوالے سے مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی فضائی کمپنی اپنے …

ریاض۔21جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی السعودیہ نے سعودی ٹورازم اتھارٹی کے اشتراک سے’’ویلکم ٹو سعودی عریبیہ‘‘ مہم کے تحت اپنے طیارے کو ’’وزٹ سعودیہ‘‘ کے مخصوص لوگو اور ڈیزائن سے مزین کر دیا۔ اردو نیوز کے مطابق ایئرلائن کے ڈائریکٹر جنرل انجینئرابراہیم العمر نے کہا ہے کہ فروغِ سیاحت کے حوالے سے مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی فضائی کمپنی اپنے طیاروں کو سیاحتی مہم سے ہم آہنگ کر رہی ہے جس کا مقد مملکت کو ایک عالمی سیاحتی منزل کے طور پر مستحکم کرنا اور حقیقی سعودی مہمان نوازی کی تشہیر کرنا ہے۔

السعودیہ کا بوئنگ بی 787-9 نئے ڈیزائن کے ساتھ بین الاقوامی نیٹ ورک میں پرواز کرے گا اور مملکت کی سیاحت کے حوالے سے مہم کے دوران تشہیری پیغامات پہنچائے گا۔ سعودیہ ایئر چار براعظموں کے 100 سے زیادہ مقامات کے لئے سفری سہولیات فراہم کرتی ہے۔ قومی فضائی کمپنیوں کے جہازوں پر ’’وزٹ سعودیہ‘‘ کا سلوگن مملکت کے مختلف مقامات کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔ یہ مملکت کے متنوع و پرکشش مقامات اور روایتی مہمان نوازی کےلئےایک بہترین ایئربل بورڈ کے طور پر کام کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی ٹورازم اتھارٹی کے ساتھ شراکت داری کو ہم آہنگ کرنے کا مقصد مہمانوں کے تجربے کو بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مملکت کو عالمی سیاحت کا بہترین مقام بنانے کے لئے دیگر منصوبے بھی جاری کیے گئے ہیں جن میں ایوی ایشن انفراسٹرکچر میں مزید بہتری، آسان رسائی اور مثالی و بہترین سیاحتی تجرے کو یقینی بنانا شامل ہے۔