واشنگٹن ۔21جنوری (اے پی پی):امریکا نیٹو کے 30 مکینزمز میں اپنی شرکت کو کم کرے گا ۔معروف امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی طرف سے فنڈنگ میں کٹوتیوں کا سامنا کرنے والے مشاورتی گروپوں میں وہ گروپ شامل ہیں جو نیٹو کی توانائی کی حفاظت اور بحری جنگ، خصوصی آپریشنز اور انٹیلی جنس کے لیے وقف ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے یورپ میں امریکی فوجی موجودگی …
امریکا نیٹو کے 30 مکینزمز میں اپنی شرکت کو کم کرے گا،رپورٹ

مزید خبریں
واشنگٹن ۔21جنوری (اے پی پی):امریکا نیٹو کے 30 مکینزمز میں اپنی شرکت کو کم کرے گا ۔معروف امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی طرف سے فنڈنگ میں کٹوتیوں کا سامنا کرنے والے مشاورتی گروپوں میں وہ گروپ شامل ہیں جو نیٹو کی توانائی کی حفاظت اور بحری جنگ، خصوصی آپریشنز اور انٹیلی جنس کے لیے وقف ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے یورپ میں امریکی فوجی موجودگی کو کم کرنے کے منصوبے کے درمیان امریکی محکمہ دفاع نیٹو کے تقریباً 30 مکینز مز میں اپنی شرکت کو کم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
اخبار نے نامعلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ مجوزہ اقدام سے تقریباً 200 فوجی اہلکار متاثر ہوں گے اور نیٹو کی تقریباً 30 تنظیموں بشمول نیٹو کے سینٹرز آف ایکسیلنس، جو نیٹو افواج کو جنگ کے مختلف شعبوں میں تربیت دینا چاہتے ہیں ، میں امریکا کی شمولیت کم ہو جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ پینٹاگون اہلکاروں کو ان کی پوسٹنگ کے اختتام پر تبدیل نہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور اس لیے اس عمل میں برسوں لگ سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس اقدام پر مہینوں سے غور کیا جا رہا ہے، ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اس کا گرین لینڈ کے ارد گرد بڑھتی ہوئی کشیدگی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔








