ویلنگٹن۔21جنوری (اے پی پی):نیوزی لینڈ کے وزیرِ اعظم کرسٹوفر لکسن نے 7 نومبر کو عام انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق انہوں نے بدھ کو عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئےصحافیوں سے گفتگو کے دوران معیشت و جرائم کے حوالے سے اپنی حکومت کی کارکردگی کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کی تاریخ کے تعین میں جزوی …
نیوزی لینڈکے وزیراعظم کا 7 نومبر کو عام انتخابات کرانے کا اعلان

مزید خبریں
ویلنگٹن۔21جنوری (اے پی پی):نیوزی لینڈ کے وزیرِ اعظم کرسٹوفر لکسن نے 7 نومبر کو عام انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق انہوں نے بدھ کو عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئےصحافیوں سے گفتگو کے دوران معیشت و جرائم کے حوالے سے اپنی حکومت کی کارکردگی کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کی تاریخ کے تعین میں جزوی طور پر ملک کے سپورٹس شیڈول نے بھی کردار ادا کیا،
کیونکہ یہ تاریخ اس وقت کے ایک ماہ بعد آتی ہے جب آل بلیکس اپنی سرزمین پر آسٹریلیا کے خلاف میچ کھیلیں گے۔انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ان کی حکومت بنیادی مسائل کو درست کرنے کے اپنے منصوبے پر عمل درآمد کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو ملک غلط سمت میں جا رہا تھا، اور گزشتہ دو برسوں میں حالات کو درست سمت میں لانے کے لیے بہت محنت کرنا پڑی ہے۔ انہوں نے کہاکہ معیشت میں بہتری آ رہی ہے، کاروباری اور صارفین کے اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے، تعمیرات اور مینوفیکچرنگ میں تیزی آ رہی ہے اور برآمدات غیر معمولی طور پر بہتر کارکردگی دکھا رہی ہیں۔
گزشتہ ماہ جاری ہونے والے ٹیکس پیئرز یونین/کیوریا کے تازہ ترین سروے کے مطابق اپوزیشن لیبر پارٹی کو وزیرِ اعظم لکسن کی قدامت پسند نیشنل پارٹی پر معمولی برتری حاصل ہے جہاں لیبر پارٹی کو 31.6 فیصد جبکہ نیشنل پارٹی کو 30.0 فیصد حمایت حاصل ہوئی۔ تاہم، سروے کے مطابق ان اعداد و شمار کی بنیاد پر وزیرِ اعظم کرسٹوفر لکسن کی اتحادی حکومت اپنی اتحادی جماعتوں کی حمایت سے اقتدار میں برقرار رہے گی۔








