ٹریژری بلوں کی نیلامی سے 725.7ارب روپے حاصل

اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):حکومت نے ٹریژری بلوں کی نیلامی سے 725.7ارب روپے حاصل کرلئے۔سٹیٹ بینک کے مطابق نیلامی سے 700ارب روپے حاصل کرنے کاہدف مقرر کیا گیا تھا تاہم مقررہ حد سے 25.7 ارب حاصل ہوئے،نیلامی کیلئے مجموعی طور پر 1849 ارب روپے کی بولیاں موصول ہوئی تھیں،مختلف مدت کے ٹریژری بلوں کی موجودہ نیلامی میں منافع کی شرح میں 15.8 سے لے کر 30 بیسز پوائنٹس کی کمی …

اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):حکومت نے ٹریژری بلوں کی نیلامی سے 725.7ارب روپے حاصل کرلئے۔سٹیٹ بینک کے مطابق نیلامی سے 700ارب روپے حاصل کرنے کاہدف مقرر کیا گیا تھا تاہم مقررہ حد سے 25.7 ارب حاصل ہوئے،نیلامی کیلئے مجموعی طور پر 1849 ارب روپے کی بولیاں موصول ہوئی تھیں،مختلف مدت کے ٹریژری بلوں کی موجودہ نیلامی میں منافع کی شرح میں 15.8 سے لے کر 30 بیسز پوائنٹس کی کمی کی گئی ہے۔