لاہور۔21جنوری (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں بنگلہ دیش کی شرکت سے متعلق صورتحال پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو خط لکھ کر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے موقف کی حمایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے یہ خط آئی سی سی بورڈ کے اراکین کو بھی ارسال کیا ہے۔یہ خط ایسے وقت میں بھیجا گیا ہے جب آئی …
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ،پی سی بی کی بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے موقف کی حمایت

مزید خبریں
لاہور۔21جنوری (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں بنگلہ دیش کی شرکت سے متعلق صورتحال پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو خط لکھ کر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے موقف کی حمایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے یہ خط آئی سی سی بورڈ کے اراکین کو بھی ارسال کیا ہے۔یہ خط ایسے وقت میں بھیجا گیا ہے جب آئی سی سی بدھ کو بورڈ اجلاس میں بنگلہ دیش کی ٹورنامنٹ میں شرکت پر حتمی فیصلہ کرنے جا رہی ہے۔
بنگلہ دیش نے خطے میں سیاسی کشیدگی اور سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت میں میچز کھیلنے سے گریز کرتے ہوئے اپنے میچز سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست کی ہے،جو بھارت کے ساتھ ٹورنامنٹ کا مشترکہ میزبان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ پی سی بی کے خط کے باعث ہی بورڈ اجلاس بلایا گیا یا نہیں،تاہم آئی سی سی کا موقف اب تک سخت رہا ہے۔آئی سی سی نے بنگلہ دیش کو گزشتہ ہفتے ہونے والی بات چیت سے آگاہ کیا تھا کہ ورلڈ کپ کے شیڈول میں تبدیلی نہیں کی جائے گی اور بنگلہ دیش کو بھارت میں ہی کھیلنا ہوگا۔








