اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):پاکستان بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام نیشنل بینک گولڈن جوبلی قومی سنوکر چیمپئن شپ محمد آصف (این بی پی)نے جیت لی۔فائنل میں پنجاب کے رانا عرفان کو تین کے مقابلے میں چھ فریمز سے شکست کا سامناکرنا پڑا۔ تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر رحمت علی حسنی و دیگر نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے۔ …
پاکستان بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام نیشنل بینک گولڈن جوبلی قومی سنوکر چیمپئن شپ محمد آصف نے جیت لی

مزید خبریں
اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):پاکستان بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام نیشنل بینک گولڈن جوبلی قومی سنوکر چیمپئن شپ محمد آصف (این بی پی)نے جیت لی۔فائنل میں پنجاب کے رانا عرفان کو تین کے مقابلے میں چھ فریمز سے شکست کا سامناکرنا پڑا۔ تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر رحمت علی حسنی و دیگر نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ ڈائریکٹر نوید کپاڈیہ جو کہ پاکستان بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے اعزازی سیکرٹری بھی ہیں نے بتایا کہ تین مرتبہ کے عالمی چیمپئن نیشنل بینک کے محمد آصف نے پنجاب کے رانا عرفان کو دلچسپ فائنل میں 3-6 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
112 اور 141 کے شاندار سنچری بریک بھی رانا عرفان کے کام نہ آ سکے۔ محمد آصف نے پہلا فریم 46-62 سے جیت کر اپنی ٹائٹل مہم کا آغاز کیا تاہم رانا عرفان نے 112 کے سنچری بریک کے ساتھ 116-4 کے ساتھ سابق چیمپئن کو کرارا جواب دیا۔ تجربہ کار آصف نے 21-92 (83)، 10-59، 37-78 اور 55-74 اسکور کے ساتھ لگاتار چار فریمز جیت کر مشکل آسان کردی، عرفان بھی آسانی سے ہار ماننے والے نہیں تھے، پہلے انہوں نے 141 کے ہائسٹ بریک کے ساتھ فریم 141-0 اپنے نام کرلیا پھر 63-42 کے ساتھ اگلا فریم جیت کر مقابلہ 5-3 کر دیا، فیصلہ کن فریم 36-95 سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
تقریب تقسیم انعامات میں عبدالقادر میمن صدر پی بی ایس اے، رحمت علی حسنی صدر اور سی ای او نیشنل بینک، عالمگیر اے شیخ سابق صدر پی بی ایس اے، نوید کپاڈیہ سیکرٹری اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر، شیر محمد ایس وی پی ونگ ہیڈ (اسپورٹس ونگ) این بی پی، فیصل نثار چاچڑ ڈویژنل ہیڈ ایس ایم ڈی، این بی پی، ایم فرحان رفیق سیکشن ہیڈ سپورٹس مینجمنٹ بھی موجود تھے۔ تقریب سے عبدالقادر میمن صدر پی بی ایس اے، رحمت علی حسنی صدر این بی پی نے خطاب کیا۔
اس موقع پر عبدالقادر میمن نے رحمت علی حسنی کو ایک یادگاری شیلڈ پیش کی۔ رحمت علی حسنی نے شیر محمد، رحمت علی حسنی صدرنے فیصل نثار چاچڑ، رحمت علی حسنی نے ایم فرحان رفیق کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔ مہمان خصوصی رحمت علی حسنی نے سب سے بڑے بریک (141) پر رانا عرفان کو 20,000 اور رنرز اپ کیلئے ٹرافی اور دو لاکھ جبکہ فاتح کیوئسٹ محمد آصف کو ساڑھے تین لاکھ اور ٹرافی دی۔







