کیٹرینا سینیاکووا اور ٹیلر ٹاؤن سینڈ کاآسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کا فاتحانہ آغاز ،دوسرے رائونڈ میں داخل

میلبورن۔21جنوری (اے پی پی):جمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی کیٹرینا سینیاکووا اور ان کی امریکی جوڑی دار ٹیلر ٹاؤن سینڈ پر مشتمل دفاعی چیمپئن اور ٹاپ سیڈڈ جوڑی اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے ڈبلز مقابلوں کا فاتحانہ آغازکرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔ای ایس پی این کے مطابق آسٹریلیا میں جاری میگا ایونٹ میں خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ …

میلبورن۔21جنوری (اے پی پی):جمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی کیٹرینا سینیاکووا اور ان کی امریکی جوڑی دار ٹیلر ٹاؤن سینڈ پر مشتمل دفاعی چیمپئن اور ٹاپ سیڈڈ جوڑی اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے ڈبلز مقابلوں کا فاتحانہ آغازکرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔ای ایس پی این کے مطابق آسٹریلیا میں جاری میگا ایونٹ میں خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں جمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی کیٹرینا سینیاکووا اور ان کی امریکی جوڑی دار ٹیلر ٹاؤن سینڈ پر مشتمل دفاعی چیمپئن اور ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے بیلجیئم کی حریف کھلاڑی میگالی کیمپین اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار اینا سسکووا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی ۔

آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے میلبورن میں جاری ہیں ۔خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں جمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی کیٹرینا سینیاکووا اور ان کی امریکی جوڑی دار ٹیلر ٹاؤن سینڈ پر مشتمل دفاعی چیمپئن اور ٹاپ سیڈڈ جوڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیلجیئم کی حریف کھلاڑی میگالی کیمپین اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار اینا سسکووا کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے ویمنز ڈبلز مقابلوں کا نہ صرف فاتحانہ آغاز کردیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔